تمبا کو نوشی مہلک مرض سے بھی خطرناک،عوام صحتمند طرز زندگی اپنائیں:مریم نواز

 لاہور (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہاہے کہ تمباکو نوشی کسی بھی مہلک مرض سے زیادہ خطرناک ثابت ہو سکتی ہے ،عوام صحت مند طرززندگی اپنائیں، وزیراعلیٰ نے تمباکوکو وبا سے بھی بدتر قراردیا ۔انہوں نے عالمی یومِ انسدادِ تمباکو کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ تمباکو کا ہر کش ایک نئی بیماری کی طرف قدم ہے جبکہ تمباکو نوشی محض عادت نہیں بلکہ اپنی ہی صحت، معیشت اور معاشرت پر خودکش حملے کے مترادف ہے ۔وزیراعلیٰ کا کہناتھاکہ پنجاب میں تعلیمی اداروں میں تمباکو نوشی پر پابندی کے مو ثر نفاذ کیلئے اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ سرکاری دفاتر، پبلک ٹرانسپورٹ اور عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی کے خلاف قانون پر سختی سے عمل درآمد کرایا جائے گا۔مریم نواز نے کہاکہ نوجوان نسل کو تمباکو نوشی اور ویپنگ کے مضر اثرات سے بچانا ضروری ہے ، ملک میں تمباکو نوشی سے سالانہ ڈھائی لاکھ سے زائد اموات ، تشویشناک ہیں جبکہ نوجوانوں میں دل کے امراض کی ایک بڑی وجہ بھی تمباکو نوشی اور ویپ کا استعمال ہو سکتا ہے ۔ نوجوان نسل کو تمباکو نوشی سے محفوظ رکھنے کے لئے تمام ممکنہ ا قدامات پر یقین رکھتے ہیں،تمباکو نوشی کے مضراثرات کے بارے میں آگاہی صرف حکومتی نہیں بلکہ مشترکہ سماجی ذمہ داری ہے ۔وزیراعلیٰ نے عوام پر زور دیا کہ تمباکو نوشی ترک کرکے صحت مند طرزِ زندگی اپنائیں اور اپنے اہلِ خانہ کو دھوئیں سے پاک ماحول فراہم کریں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر