سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان پر پابندیاں 1سال بڑھا دیں

اقوام متحدہ(نیشنل ٹائمز) سلامتی کونسل نے جنوبی سوڈان پر عائد اسلحہ، سفری اور مالی پابندیوں میں مزید ایک سال کی توسیع کی قرارداد منظور کر لی۔ قرارداد کے حق میں 9 ووٹ پڑے جبکہ پاکستان، چین، روس، کانگو، لائبیریا اور صومالیہ سمیت 6 ممالک نے رائے شماری میں حصہ نہیں لیا۔ قرارداد کے تحت ماہرین کے پینل کی مدت بھی جولائی 2027 تک بڑھا دی گئی ہے ۔ ووٹنگ کے بعد پاکستان کے نائب مستقل نمائندے سفیر عثمان جدون نے کہا کہ پابندیوں کا استعمال احتیاط سے ہونا چاہیے اور انہیں مستقل یا صرف تعزیری اقدام نہیں بننا چاہیے ۔ انہوں نے سیاسی حل اور استحکام کی کوششوں کی حمایت پر زور دیا۔افریقی یونین نے بھی جنوبی سوڈان پر پابندیوں کے تسلسل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔



  تازہ ترین   
معاہدے کے بہت قریب، ایران نے ایٹمی ہتھیاروں پر یقین دہانی کرا دی: ٹرمپ
آئی ایم ایف کی حکومت کو جی ایس ٹی بڑھاکر19 فیصد کرنے کی تجویز
گلگت الیکشن: صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء کے انتخابی مہم کیلئے داخلے پر پابندی
ایران، امریکا معاہدے کے غیر رسمی مسودے میں آبنائے ہرمز اور منجمد اثاثے شامل
اسرائیلی فوج کا لبنان میں بوفرٹ قلعہ پر قبضہ، 9 شامی پناہ گزین شہید
بغیر اجازت آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش خطرناک ہوگی: ایرانی فوج کی وارننگ
پائیدار امن کیلئے باہمی اعتماد اور سنجیدہ مذاکرات ناگزیر ہیں: ایرانی صدر
ایران کا چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر