جیٹ فیول 48.80 روپے لٹر سستا، ایئر لائنز کے کرایوں میں کمی کا امکان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)حکومت نے جیٹ فیول اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں بھی بڑی کمی کردی، نوٹیفکیشن کے مطابق جیٹ فیول 48 روپے 80 پیسے فی لٹر سستا کر دیا گیا ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 283 روپے 52 پیسے فی لٹر مقرر کی گئی ہے، اس سے قبل جیٹ فیول 332 روپے 32 پیسے فی لٹر فروخت ہو رہا تھا۔جیٹ فیول کی قیمت میں کمی کے بعد ملک میں ایئرلائنز کے کرایوں میں بھی کمی کا امکان پیدا ہوگیا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ حکومت اب تک مجموعی طور پر جیٹ فیول کی قیمت میں 283 روپے تک کمی کرچکی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ جنگی صورتحال کے پیش نظر جیٹ فیول کی قیمت ریکارڈ اضافے کے بعد 517 روپے فی لٹر تک پہنچ گئی تھی، جبکہ مشرق وسطیٰ میں جنگ شروع ہونے سے قبل 28 فروری کو جیٹ فیول کی قیمت 188 روپے فی لٹر تھی۔اسی طرح لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 30 روپے 61 پیسے فی لٹر کمی کی گئی ہے ، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 244 روپے 93 پیسے فی لٹر مقرر کر دی گئی۔



  تازہ ترین   
معاہدے کے بہت قریب، ایران نے ایٹمی ہتھیاروں پر یقین دہانی کرا دی: ٹرمپ
آئی ایم ایف کی حکومت کو جی ایس ٹی بڑھاکر19 فیصد کرنے کی تجویز
گلگت الیکشن: صدر، وزیراعظم، وفاقی وزراء کے انتخابی مہم کیلئے داخلے پر پابندی
ایران، امریکا معاہدے کے غیر رسمی مسودے میں آبنائے ہرمز اور منجمد اثاثے شامل
اسرائیلی فوج کا لبنان میں بوفرٹ قلعہ پر قبضہ، 9 شامی پناہ گزین شہید
بغیر اجازت آبنائے ہرمز سے سفر کی کوشش خطرناک ہوگی: ایرانی فوج کی وارننگ
پائیدار امن کیلئے باہمی اعتماد اور سنجیدہ مذاکرات ناگزیر ہیں: ایرانی صدر
ایران کا چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر