ماڈل روڈز اور کینال روڈ پر لوڈر رکشوں کا داخلہ مکمل بند

لاہور(نیشنل ٹائمز)ماڈل روڈز اور کینال روڈ پر لوڈر و چنگ چی رکشوں کا داخلہ مکمل بندکردیاگیا۔سی ٹی او لاہور کا کہنا ہے کہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر قربانی کے جانوروں کی نقل و حمل کے لیے لوڈر رکشوں کو عارضی اجازت دی گئی تھی، تاہم اب یہ رعایت ختم کر دی گئی ہے اور آج سے تمام لوڈر و چنگ چی رکشوں کا ماڈل روڈز پر داخلہ بند ہوگا۔سریا، ٹی آئرن اور دیگر آہنی راڈز لوڈ کرکے کینال روڈ پر آنے والوں کے خلاف صرف چالان نہیں بلکہ مقدمات درج کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ لوڈر اور چنگ چی رکشوں کا داخلہ روکنے کے لیے مختلف مقامات پر اضافی نفری اور خصوصی ٹیمیں تعینات کر دی گئی ہیں۔سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ لوڈر رکشوں پر انتہائی خطرناک انداز میں سامان لوڈ کیا جاتا ہے جبکہ سریا، لوہے کے پائپ اور دیگر بھاری اشیاء دیگر شہریوں اور ٹریفک کے لیے شدید خطرات کا باعث بنتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حادثے کی صورت میں یہ رکشے جان لیوا ثابت ہو سکتے ہیں اور کینال روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر کرنے کے ساتھ بے ہنگم ٹریفک اور سست رفتار نقل و حرکت کا سبب بنتے ہیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر