کتے کے کاٹنے سے زخمی ہونیوالی 8 سالہ بچی دم توڑ گئی

لاہور(نیشنل ٹائمز)امامیہ کالونی لاہورکی 8 سالہ بچی عشال کتے کے کاٹنے کے بعد میو ہسپتال میں دوران علاج جاں بحق ہوگئی۔ ڈاکٹروں کے مطابق بچی کو ایک ماہ قبل کتے نے کاٹا تھا، جس کے بعد اسے اینٹی ریبیز ویکسین لگائی گئی، طبیعت بگڑنے پر 24مئی کو دوبارہ ہسپتال لایا گیا، جہاں وہ دو روز وینٹی لیٹر پر زیر علاج رہنے کے بعد 26مئی کو انتقال کر گئی۔واقعے کے بعد ویکسین لگنے کے باوجود ہلاکت پر تشویش پیدا ہوگئی ہے ۔

ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ موت کی حتمی وجہ جاننے کیلئے مکمل طبی تحقیقات ضروری ہیں۔ بعض ماہرین نے گردن توڑ بخار کا امکان ظاہر کیا ہے جبکہ سینئر کنسلٹنٹ ڈاکٹر سلمان کاظمی کے مطابق بچی ریبیز کے باعث دماغی انفیکشن کا شکار ہوئی۔طبی ماہرین نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ کتے کے کاٹنے کی صورت میں فوری زخم دھوئیں، بروقت طبی امداد حاصل کریں اور اینٹی ریبیز ویکسین کا مکمل کورس ضرور کروائیں۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر