اسرائیلی وزیراعظم کا غزہ کے 70فیصد علاقے پر قبضے کا اعلان

تل ابیب ، بیروت ، میڈرڈ(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے فوج کو غزہ کے 70فیصد علاقے پر قبضہ کرنے کا اعلان کر دیا۔نیتن یاہو نے اپنے بیان میں کہا کہ اس وقت غزہ کا 60 فیصد حصہ اسرائیلی کنٹرول میں ہے جبکہ اسرائیلی افواج جنوبی لبنان میں پیش قدمی کرتے ہوئے دریائے لیطانی عبور کر چکی ہیں اور اہم مقامات پر کارروائیاں جاری ہیں۔ اسرائیلی فوج نے لبنان کی سرحد سے شمال میں تقریباً 40 کلومیٹر تک کے علاقے کو جنگی زون قرار دیتے ہوئے شہریوں کو فوری انخلا کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے ۔ دوسری جانب اسرائیلی فوج نے بیروت اور جنوبی لبنان میں شدید بمباری کی، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 18 افراد شہید ہوگئے ۔ادھر سپین کے وزیر خارجہ ہوزے مینوئل الباریس نے اسرائیلی اقدام کو عالمی قوانین اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینیوں اور لبنانیوں کو بھی امن اور آزاد ریاست میں رہنے کا حق حاصل ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر