بھکر،دوگروپوں میں تصادم، نوجوان قتل ، زخمی کو ہسپتال میں مار ڈالا

 دریاخان(نیشنل ٹائمز)سوشل میڈیا پر دھمکیوں کے بعد دو گروپوں میں تصادم کے دوران فائرنگ سے دو نوجوان قتل، پانچ شدید زخمی ہوگئے ،ملزموں نے ایک مخالف کو ہسپتال میں گھس کر مار ڈالا اور فرار ہوگئے ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ گڈولہ کے قریب سوشل میڈیا پر ایک دوسرے کو دھمکیوں نے خونی رُخ اختیار کر لیا، بلوچ اور سندرانہ برادری کے نوجوانوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں  ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو زخمی ہو گئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹر ہسپتال بھکر منتقل کیا گیا ،مخالفین ہسپتال پہنچ گئے اور ایمرجنسی میں دوران علاج ایک نوجوان کو فائرنگ اور چھریوں کے وار سے قتل ،تین کو زخمی کر دیا، اس دوران ایمرجنسی میں بھگدڑ مچ گئی، ڈاکٹر،پیرا میڈیکل سٹاف ،مریض اور ان کے تیماردار اپنی جانیں بچاتے ہوئے موقع سے بھاگ نکلے ، پولیس کی بھاری نفری ہسپتال اور جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،زخمیوں کو مختلف وارڈ میں منتقل کیا اور پولیس کی نفری تعینات کردی، گھروں اور نماز جنازہ کے دوران بھی پولیس تعینات رہی علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا پولیس کی دو ٹیمیں تشکیل دی گئیں جو کہ ملز موں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مار رہی ہے ۔



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر