آزاد کشمیر، پختونخوا،پنجاب میں ٹریفک حادثات،25افراد جاں بحق ، 25زخمی

عباس پور،ہری پور، پشاور(نیشنل ٹائمز)عید الاضحی کے دوران عباس پور آزاد کشمیر ،ہری پور، پشاور، حب ، مظفر گڑھ ، رحیم یارخان اور واں بھچراں میں مختلف ٹریفک حادثات کے دوران  25افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے جنہیں مختلف ہسپتالوںمیں منتقل کر دیا گیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے ضلع حویلی کہوٹہ کی تحصیل خورشید آباد کے مقام پر لوڈرکشہ گہری کھا ئی میں گر گیا جس  کے نتیجہ میں7افرادجاں بحق ہو گئے ، حادثہ عیدالاضحی کے دوسرے دن پیش آیا ،اطلاعات کے مطابق سب دوست ہلاں آبشار پر سیر کیلئے گئے ہو ئے تھے ، واپسی پر خورشید آباد کے مقام پر حادثہ پیش آیا جس میں2افراد موقع پر جبکہ دیگر 5 زخمی ڈی ایچ کیو ہسپتال کہوٹہ دوران علاج دم توڑ گئے ۔ جاں بحق ہونے والوں میں ادریس کیانی، سردار بلال افتخار و دیگر شامل تھے جن کا تعلق گنجی گلی جوکاں سے تھا ، حادثہ کا شکار ہو نے والے ایک ہی خاندان اور گاؤں سے تعلق رکھتے تھے ، تمام جاںبحق افراد کی نماز جنازہ ایک ساتھ پڑھا ئی گئی ، اس موقع پر رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آ ئے ، سات افراد کی موت سے پورا علاقہ سو گوار ہے ۔ وزیرِ اعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے سانحے پر ضلع حویلی میں ایک روزہ سوگ کا اعلان کیا ہے اور انہوںنے حادثے کی رپورٹ بھی طلب کر لی ہے ۔ ادھر ہری پور میں شاہ مقصود بائی پاس پر موٹر سائیکل اور سوزوکی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔دریں اثنا ہری پور میں ہی تیز رفتار کار بے قابو ہو کر پل سے نیچے جا گری جس کے سبب ایک ہی خاندان کی 6 خواتین سمیت 7 افراد زخمی ہوگئے ۔ حادثہ حطار روڈ پر دوہریاں کے قریب پیش آیا ۔تمام زخمیوں کو ٹراما سینٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔ علاو ہ ازیں خیبرپختونخوا کے اضلاع لوئر دیر اور دیر بالا میں مختلف ٹریفک حادثات میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ 9 افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق لوئر دیر کے علاقے منڈہ، ملالہ میں موٹر سائیکلوں اور ایک گاڑی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد شدید زخمی ہوگئے ۔دوسری جانب دیر بالا کے علاقے قلہ گنوڑی میں ایک ڈاٹسن گاڑی گہری کھائی میں جا گری جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت 2 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 7 افراد زخمی ہوگئے ۔ حب کے علاقے وندر میں آدم کھنڈ کے مقام پر ٹریفک حادثے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہوگئے ۔حادثہ وندر میں آدم کھنڈ کے مقام پر 2 موٹرسائیکلیں ٹکرانے کے باعث ہوا۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق کراچی سے ہے ۔

مظفر گڑھ میں جتوئی روڈ پر چوک گدپور کے قریب دو تیزرفتار موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں1شخص جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہو گئے ۔ ریسکیو ٹیمز نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمیوں کو آر ایچ سی ہسپتال شاہ جمال منتقل کر دیا ، حادثے میں جاں بحق شخص کی میت کو لواحقین کے سپرد کر دیا گیا ہے ۔ رحیم یار خان میں ٹریفک حادثات کے دوران خاتون سمیت 6 افراد جاں بحق ہو گئے ۔ پہلا حادثہ چک 78پی کے رہائشی 21سالہ عبداللہ اور 22سالہ مجاہد کے ساتھ پیش آیا جواپنی موٹرسائیکل پر ترنڈہ سوائے خان سے واپس گھر جارہے تھے کہ سامنے سے آنیوالی گرین الیکٹرک بس نے انہیں کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں 21سالہ عبداللہ اور22سالہ مجاہد موقع پر ہی دم توڑگئے ۔دوسرا حادثہ بہودی پورماچھیاں کے رہائشی 32سالہ راشد کے ساتھ پیش آیا جواپنے 35سالہ ساتھی محمدیوسف کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ موٹرسائیکل بے قابوہوکر سامنے سے آنیوا لی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں راشد دم توڑگیا جبکہ محمدیوسف شدید زخمی ہوگیا ۔ تیسرا حادثہ چک 145پی کے رہائشی 24سالہ محمدثمار کے ساتھ پیش آیا جواپنے ساتھی اللہ وسایا کے ہمراہ موٹرسائیکل پر جارہاتھا کہ پل سنی کے نزدیک موٹرسائیکل بے قابوہوکر سامنے سے آنیوالی موٹرسائیکل سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں 24 سالہ ثمار جاں بحق اور اللہ وسایا شدید زخمی ہوگیا۔ چوتھا حادثہ صادق آباد کے رہائشی 22 سالہ نوید احمدکے ساتھ پیش آیاجواپنی موٹرسائیکل پر کام کے سلسلہ میں جارہاتھا کہ موٹرسائیکل بے قابوہوکر سامنے جانیوالی ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکراگئی اور وہ چل بسا ۔ پانچواں حادثہ چک 58پی کی رہائشی خالدہ بی بی کے ساتھ پیش آیا جسے موٹرسائیکلوں کے تصادم میں شدیدزخمی ہونے پر ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں وہ دم توڑگئی جبکہ واں بھچراں کے موٹر سائیکل سوار دو نوجوان عید کے دوسرے دن حادثہ میں جاں بحق ہو گئے ، یہ لوگ موٹر سائیکلوں پر واں بھچراں سے کالاباغ سیر کرنے جا رہے تھے کہ داؤد خیل کے قریب چنگچی رکشہ کو کراس کرتے ہوئے کار کی زد میں آگئے ۔حادثہ میں 17 سالہ احتشام اور 21 سالہ اویس چل بسے ۔



  تازہ ترین   
پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکی وزیر جنگ
فلسطین کو تسلیم کیے بغیر ابراہیمی معاہدے پر کوئی لچک نہیں دکھائیں گے: اسحاق ڈار
بجٹ 27-2026 میں ہائبرڈ گاڑیوں اور سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کا امکان
ایران کا چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان
ٹرمپ کی زیر صدارت اجلاس بے نتیجہ ختم، ایران کے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا
ایرانی وزیرِ خارجہ کا عمانی ہم منصب سے رابطہ، مکمل حمایت کا اظہار
بی ایل اے کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کا مکمل لاتعلقی کا اعلان
پنجاب انسداد دہشتگردی ایکٹ میں نئی دفعہ شامل، علیحدہ عدالتی طریقہ کار متعارف ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر