28ویں ترمیم سے متعلق گفتگو قیاس آرائی تک محدود، شرجیل

حیدر آباد (نیشنل ٹائمز)سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ تمام حجاج کرام اور عالم اسلام کو عیدالاضحی کی دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں، حضرت ابراہیمؑ کی عظیم قربانی ہمیں یہ درس دیتی ہے کہ اﷲ تعالیٰ کی رضا کی خاطر اپنی جان سے عزیز ہر شے کو قربان کر دینا ہی اصل بندگی ہے ۔ راول ہاؤس راہوکی ٹنڈوجام میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے مزید کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عالمی امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا نفرتوں کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ، ملک کو بھائی چارے ، رواداری اور باہمی مفاہمت کے جذبے کے ساتھ چلایا جانا چاہیے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا 28 ویں ترمیم سے متعلق ہونے والی گفتگو محض قیاس آرائیوں تک محدود ہے اور اس ضمن میں حکومت سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی۔

انہوں نے واضح کیا کراچی ہمیشہ سندھ کا حصہ تھا ہے اور رہے گا، بینظیر بھٹو انکم سپورٹ پروگرام ختم نہیں ہوگا کیونکہ اس کے ذریعے غریب و مستحق خواتین کی معاونت کی جاتی ہے ۔ منشیات کے خلاف کارروائیوں کے سوال پرانہوں نے کہا کریک ڈاؤن نہایت سنجیدگی اور موثر انداز میں جاری ہے ، پولیس بھرپور کارروائیاں کر رہی ہے اور میڈیا سے بھی اس حوالے سے تعاون کی اپیل کی گئی ہے تاکہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچایا جا سکے ۔چیئرمین بلاول بھٹو کی جانب سے شاہراہ بھٹو کے افتتاح کے بعد بعض عناصر کی جانب سے صوبے کی تقسیم سے متعلق بیانات پر انہوں نے کہا کہ ایسے عناصر ترقی اور عوامی فلاح کے منصوبوں کے خلاف ہیں۔پانی ، بجلی اور گیس کے حوالے سے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا سندھ کے حالات دیگر صوبوں سے مختلف نوعیت کے ہیں جبکہ بجلی اور گیس کی فراہمی کے مسائل پر مسلسل آواز اٹھائی جا رہی ہے اور وفاقی سطح پر ناانصافی کا سامنا ہے ۔بلدیاتی نظام سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا وہ جماعتیں بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کی بات کرتی ہیں جو خود بلدیاتی انتخابات سے فرار اختیار کرتی رہی ہیں۔ 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر