شفاف، کاروبار دوست، پائیدار ٹیکس نظام چاہتے ہیں، مراد شاہ

کراچی (نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے انشورنس انڈسٹری کو یقین دہانی کرائی ہے کہ سندھ حکومت ایک منصفانہ اور قابل پیش گوئی ٹیکس نظام کے لیے پرعزم ہے ۔ انہوں نے سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) کے لیے سروسز پر سیلز ٹیکس (ایس ایس ٹی)کے حوالے سے جامع بجٹ تجاویز کا جائزہ لینے کے لیے انشورنس ایسوسی ایشن آف پاکستان (آئی اے پی)کے ایک وفد سے ملاقات کی۔ وزیراعلیٰ ہاؤس میں منعقدہ اجلاس میں آئی اے پی کے چیئرمین شعیب جاوید، آئی اے پی کے ارکان جاوید حسین اور ندیم احمد، آئی اے پی کی ٹیکس کمیٹی کے چیئرمین عمر فاروق، مالیاتی مشیر امجد اشفاق تولا اور انڈسٹری کے دیگر سینئر نمائندوں نے شرکت کی۔ آئی اے پی کے وفد نے صوبائی بجٹ 27-2026 کے لیے لائف اور ہیلتھ انشورنس پر سندھ سیلز ٹیکس کے حوالے سے تفصیلی تجاویز پیش کیں۔ مراد علی شاہ نے کہا کہ صوبہ صوبائی محصولات کا تحفظ کرتے ہوئے ترقی کو فروغ دینا چاہتا ہے ،ہم ایک ایسا ٹیکس نظام چاہتے ہیں جو شفاف، کاروبار دوست اور پائیدار ہو۔ اگر انشورنس کا شعبہ ترقی کرتا ہے تو ہمارے لوگوں کو بہتر تحفظ ملے گا اور حکومت ایک مضبوط، دستاویزی معیشت سے فائدہ اٹھائے گی۔ ہم قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے آپ کی تجاویز کا بغور جائزہ لیں گے ۔ 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر