پنجاب میں سکولوں کو 1ماہ کیلئے سمر کیمپس لگانے کی اجازت

 لاہور،راولپنڈی(نیشنل ٹائمز)سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے صوبے بھر کے سرکاری و نجی سکولوں میں موسمِ گرما کی تعطیلات کے دوران سمر کیمپس لگانے کی اجازت دے دی، سمر کیمپس یکم جون سے 30 جون 2026 تک جاری رہیں گے ۔ سمر کیمپس پیر سے جمعرات تک کیے جائیں گے جبکہ جمعہ کو تعطیل ہوگی۔ کیمپس کا وقت صبح 7 بجے سے 10 بجے تک مقرر کیا گیا ہے اور تمام کلاسز کے طلبہ ان میں شرکت کرسکیں گے ۔محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ نجی سکول سمر کیمپس کے نام پر کوئی اضافی فیس وصول کریں گے نہ ہی سرکاری سکول کسی قسم کی ٹیوشن فیس لیں گے ۔ طلبہ کی شرکت لازمی نہیں ہوگی اور والدین کی اجازت ضروری قرار دی گئی ہے ۔  سکول انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ تمام سرگرمیاں کلاس رومز یا انڈور ماحول میں کی جائیں۔صاف پانی، پنکھوں، بجلی کے بیک اپ، فرسٹ ایڈ اور دیگر بنیادی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے ، محکمہ تعلیم نے مزید واضح کیا ہے کہ سمر کیمپس میں یونیفارم لازمی نہیں ہو گا اور طلبہ موسم کے مطابق آرام دہ لباس پہن سکیں گے ۔ 



  تازہ ترین   
پاکستان ایک مخلص دوست، ایران کے ساتھ اچھی ڈیل ہوگی: امریکی وزیر جنگ
فلسطین کو تسلیم کیے بغیر ابراہیمی معاہدے پر کوئی لچک نہیں دکھائیں گے: اسحاق ڈار
بجٹ 27-2026 میں ہائبرڈ گاڑیوں اور سولر پینلز پر سیلز ٹیکس 18 فیصد کرنے کا امکان
ایران کا چین اور روس کو آبنائے ہرمز پر خصوصی سہولتیں دینے کا اعلان
ٹرمپ کی زیر صدارت اجلاس بے نتیجہ ختم، ایران کے متعلق کوئی فیصلہ نہ ہوسکا
ایرانی وزیرِ خارجہ کا عمانی ہم منصب سے رابطہ، مکمل حمایت کا اظہار
بی ایل اے کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کا مکمل لاتعلقی کا اعلان
پنجاب انسداد دہشتگردی ایکٹ میں نئی دفعہ شامل، علیحدہ عدالتی طریقہ کار متعارف ہوگا





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر