اسلام آباد میں سلنڈر دھما کا ،2افراد جاں بحق ،3زخمی

اسلام آباد (دنیا نیوز)اسلام آباد کے سیکٹر آئی 10 میں واقع ایک گھر میں گیس سلنڈر دھما کا کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور خاتون سمیت تین افراد زخمی ہوگئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق سلنڈر دھماکا کے باعث آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر زخمی ہوئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا، زخمی ہونے والے 2 افراد دوران علاج ہسپتال میں دم توڑ گئے ۔ گھر کے فرسٹ فلور پر بنے کچن میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا ہو ، ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھما کا مبینہ طور  پر غیر معیاری گیس سلنڈر کے استعمال کے دوران پیش آیا جس کے باعث گھر میں آگ بھڑک اٹھی جس پر فائر بریگیڈ کے عملہ نے قابو پالیا ۔ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو پمز ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔ حادثے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔ 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر