فلسطین کو تسلیم کیے بغیر ابراہیمی معاہدے پر کوئی لچک نہیں دکھائیں گے: اسحاق ڈار

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے واضح کیا ہے کہ ابراہیمی معاہدے سے متعلق افواہیں گردش کر رہی ہیں لیکن پاکستان فلسطین کے معاملے پر اپنے اصولی مؤقف پر قائم ہے اور فلسطین کو تسلیم کیے جانے تک ابراہیمی معاہدے پر کوئی لچک نہیں دکھائی جائےگی۔

واشنگٹن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کا مؤقف واضح ہے کہ جب تک 1967 سے پہلے کی سرحدوں کے مطابق اور القدس الشریف کو دارالحکومت بنا کر فلسطینی ریاست کو تسلیم نہیں کیا جاتا، اس وقت تک پاکستان اپنے موقف میں کسی قسم کی لچک نہیں دکھائے گا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان امن کا معمارہے اور عالمی سطح پر ایران امریکا مذاکرات میں مثبت کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان نے امریکا اور ایران کو تقریباً 47 سال بعد مذاکرات کی میز پر لانے اور ابتدائی رابطوں میں اہم کردار ادا کیا۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ وزیراعظم اور فیلڈ مارشل کی قیادت میں پاکستان کو عالمی سطح پر نئی شناخت ملی ہے اور بھارت کی پاکستان کو تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہو چکی ہیں۔

 امریکی وزیر خارجہ اور اسحاق ڈار کی ملاقات، دوطرفہ تعاون مضبوط بنانے پر اتفاق

انہوں نے بتایا کہ امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سے ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں پاکستانی سفیر اور دفتر خارجہ کے دیگر حکام بھی موجود تھے۔

فلسطین اور کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حق خودارادیت ملنا چاہئے اور پاکستان دونوں مسائل پر اپنے مؤقف پر ثابت قدم ہے۔

یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کے بعد مسلم ممالک، بشمول سعودی عرب، قطر اور پاکستان کو ابراہیمی معاہدے کا حصہ بننا چاہئے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر