بی ایل اے کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اہلخانہ کا مکمل لاتعلقی کا اعلان

کوئٹہ(نیشنل ٹائمز) بلوچستان میں سرگرم بھارتی پراکسی اورکالعدم تنظیم بی ایل اے کے دہشت گردوں سے ان کے اہلخانہ بھی لاتعلقی اختیار کرنے لگے ہیں۔

تربت سے تعلق رکھنے والی بی ایل اے، بشیر زیب گروپ کی کمانڈر شہناز بلوچ سے اس کے اہلخانہ اور قریبی رشتہ داروں نے مکمل لاتعلقی کا اعلان کردیا۔

فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد شہناز بلوچ کی والدہ رخسانہ، دادا اور ماموں نے تربت پریس کلب میں بتایاکہ شہناز بلوچ کم عمری میں ہی عمان منتقل ہوگئی تھی اور گزشتہ تقریباً بارہ برس سے خاندان کا اس کے ساتھ رابطہ نہیں ہے۔

والدہ نے صحافیوں کو بتایا کہ شہناز بلوچ کے والد اس وقت انتقال کرگئے تھے جب وہ صرف نو ماہ کی تھیں، خاندان کو کبھی بھی اس کی کسی شدت پسند سرگرمی یا کسی کالعدم تنظیم سے روابط کے حوالے سے معلومات نہیں تھیں۔

شہنازبلوچ کے چچا اوردیگر رشتہ داروں نے کہا کہ ہمارے خاندان کا اس کے کے کسی قول، فعل یا سرگرمی سے کوئی تعلق نہیں، ہم اورہمارا خاندان پرامن پاکستانی ہیں، ہم ہمیشہ قانون اور ریاستی اداروں کا احترام کرتے آئے ہیں۔

فتنہ الہندوستان کی دہشت گرد کمانڈر شہناز بلوچ کے اہلخانہ اور رشتہ داروں کا اعلان لاتعلقی ظاہر کرتا ہے کہ بلوچ قوم دہشت گردی کے ناسور سے تنگ آچکی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر