چین کے قومی سیاسی مشاورتی ادارے کی قیادت کا اجلاس، رہنما اصولوں کی منظوری

بیجنگ (شِنہوا) چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس (سی پی پی سی سی) کی 14ویں قومی کمیٹی نے گذشتہ روز اپنی 51 ویں چیئر پرسن کونسل کا اجلاس منعقد کیا۔
کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کی قائمہ کمیٹی کے رکن اور سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے چیئرمین وانگ ہوننگ نے اجلاس کی صدارت کی اور اس سے خطاب کیا۔
انہوں نے کہا کہ سی پی پی سی سی کے اراکین کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کی جانب سے طے کردہ اہم فرائض پر تحقیق اور مشاورت کو مضبوط بنانے اور پیشگی سوچ، برہدف اور عملی تجاویز پیش کرنے کی رہنمائی کی جانی چاہیے۔
وانگ ہو ننگ نے سیاسی مشیروں پر زور دیا کہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی میں خود انحصاری اور مضبوطی کے حصول پر توجہ دیں اور بنیادی تحقیق کے اہم سمتوں اور شعبوں پر غور و فکر اور مشاورت کے ساتھ ساتھ تجاویز پیش کریں۔
انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ اعلیٰ معیار کی ترقی اور اعلیٰ سطح کی سلامتی کے درمیان باہمی تعلق کو گہرائی سے سمجھا جائے اور آفات کی روک تھام، کمی اور امداد سے متعلق تحقیق و جائزہ کو مضبوط بنایا جائے تاکہ اس حوالے سے بھی تجاویز پیش کی جا سکیں۔
اجلاس میں سی پی پی سی سی کی قومی کمیٹی کے دو ہفتہ وار مشاورتی سمپوزیم کے نظرثانی شدہ قواعد اور سیاسی مشیروں میں ذمہ داری اور وابستگی کے احساس کو مضبوط بنانے سے متعلق رہنما اصولوں کی منظوری بھی دی گئی۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر