چینی وزیراعظم کا پاکستان کے ساتھ سی پیک کی تعمیر کو مزید آگے بڑھانے کے عزم کا اظہار

بیجنگ (شِنہوا) چین کے وزیراعظم لی چھیانگ نے بیجنگ میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران کہا کہ چین، پاکستان کے ساتھ مل کر چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کی تعمیر کو مزید آگے بڑھانے اور دونوں ممالک کے درمیان اہم رابطہ منصوبوں کو فروغ دینے کے لئے تیار ہے۔
لی چھیانگ نے کہا کہ اس سال چین اور پاکستان کے سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بدلتی اور غیر یقینی بین الاقوامی صورتحال کے باوجود چین اور پاکستان نے مشترکہ مفادات کے تحفظ اور علاقائی امن میں مثبت پیش رفت کے لئے قریبی رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین ہمیشہ اپنی ہمسایہ سفارتکاری میں پاکستان کے ساتھ تعلقات اور تعاون کو ترجیح دیتا ہے اور پاکستان کے ساتھ مزید قریبی یکجہتی کے ذریعے روایتی دوستی کو آگے بڑھانے، باہمی حمایت مضبوط بنانے، عملی تعاون کو مسلسل وسعت دینے اور چین-پاکستان مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کی تعمیر میں مزید بار آور نتائج حاصل کرنے کا خواہاں ہے۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین صنعت، معدنیات، زراعت، عوامی فلاح اور مالیات سمیت مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ تعاون مضبوط بنانے، پاکستان سے مزید اعلیٰ معیار کی مصنوعات درآمد کرنے اور دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے کو بہتر بنانے کی خاطر فعال طور پر کام کرنے کے لئے تیار ہے۔
انہوں نے دونوں ممالک پر زور دیا کہ وہ مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل معیشت اور ماحول دوست توانائی جیسے شعبوں میں تعاون کے امکانات تلاش کریں تاکہ مشترکہ طور پر ترقی کے نئے محرکات پیدا کئے جا سکیں۔
لی چھیانگ نے کہا کہ چین انسانی وسائل کی ترقی میں بھی پاکستان کے ساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا خواہاں ہے اور زیادہ پاکستانی نوجوان طلبہ کو چین میں تعلیم حاصل کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان چینی شہریوں، منصوبوں اور اداروں کے تحفظ کے لئے ضروری اقدامات جاری رکھے گا اور محفوظ و مستحکم تعاون کا ماحول فراہم کرے گا۔
شہباز شریف نے کہا کہ چین کے ساتھ تعلقات کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی کا بنیادی ستون ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ایک چین کے اصول پر قائم ہے اور سنکیانگ، شی زانگ، بحری امور اور تائیوان معاملے سمیت چین کے بنیادی مفادات سے متعلق موقف کی ہمیشہ مضبوط حمایت کرتا آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان چین کے ساتھ اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو مزید فروغ دینے، مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے اور پاکستان-چین مشترکہ مستقبل کی حامل برادری کو مسلسل آگے بڑھانے کے لئے تیار ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان چینی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا خیرمقدم کرتا ہے اور انہیں زیادہ محفوظ اور سازگار کاروباری ماحول فراہم کرنے کے لئے موثر اقدامات جاری رکھے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چین کی جانب سے پیش کردہ چار عالمی اقدامات کی حمایت کرتا ہے اور عالمی و علاقائی امن، استحکام اور ترقی کے فروغ کے لئے چین کے ساتھ قریبی کثیرالجہتی رابطے اور تعاون جاری رکھنے کو تیار ہے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر