چین اور پاکستان پیچیدہ بیرونی ماحول میں مضبوطی سے ایک ساتھ کھڑے رہیں گے، چینی نائب صدر

بیجنگ (شِنہوا) چین کے نائب صدر ہان ژینگ نے کہا ہے کہ چین اور پاکستان کو پیچیدہ ہوتے بیرونی ماحول میں مضبوطی سے ایک دوسرے کے ساتھ کھڑا رہنا چاہیے۔
ہان ژینگ نے یہ بات بیجنگ میں چین اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقدہ ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی، جس میں پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف نے بھی شرکت کی۔
تقریب میں دونوں ممالک کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے تقریباً 400 افراد نے شرکت کی۔
ہان ژینگ نے کہا کہ مشترکہ مستقبل اور گہری دوستی رکھنے والے قریبی ہمسایہ ممالک کے طور پر چین اور پاکستان نے سفارتی تعلقات کے قیام کے بعد گزشتہ 75 برسوں کے دوران باہمی احترام، اعتماد، حمایت اور تعاون کو برقرار رکھا ہے اور مختلف نظاموں اور ثقافتوں کے حامل ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور باہمی مفاد پر مبنی تعاون کی ایک مثال قائم کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین پاکستان کے ساتھ مل کر دونوں رہنماؤں کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر مخلصانہ عملدرآمد، سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ کو روایتی دوستی کو آگے بڑھانے کے ایک موقع کے طور پر استعمال کرنے، تزویراتی رابطوں کو مضبوط بنانے، عملی تعاون کو گہرا کرنے اور نئے دور میں چین-پاکستان مشترکہ مستقبل کی حامل مزید قریبی برادری کی تعمیر کو تیز کرنے کے لئے تیار ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان اور چین کی دوستی ناقابل شکست ہے اور یہ بے مثال بلندی تک پہنچ چکی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان چینی عوام کی عظیم ترقیاتی کامیابیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے اور اپنی ترقی کو آگے بڑھانے کے لئے چین کے تجربات سے سیکھنے اور استفادہ کرنے کا خواہاں ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان پائیدار دوستی کو نسل در نسل فروغ دیا جا سکے۔



  تازہ ترین   
ایران کا امریکی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ، سینٹ کام کا ’جوابی کارروائی‘ ختم کرنے کا اعلان
ہیلی کاپٹر کی تباہی کا بدلہ، امریکہ کے ایران کے مختلف علاقوں میں فضائی حملے
امریکہ محفوظ رہنا چاہتا ہے تو ہمارے خطے سے نکل جائے، عباس عراقچی
امریکی اپاچی ہیلی کاپٹر کو جان بوجھ کر نشانہ نہیں بنایا، ایرانی نائب وزیر خارجہ
3 ارب ڈالر مالیت کے ایرانی اثاثے ابوظہبی سے تہران منتقل، اسرائیلی میڈیا
خطے میں امریکی فوجی اڈوں کو نشانہ بنایا، جارحیت برقرار رہی تو جواب مزید سخت ہوگا: ایران
سکیورٹی فورسز کا واشک میں کامیاب آپریشن، 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک
ایران سب کچھ دینے کیلئے تیار، دو تین روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: ٹرمپ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر