خیموں کا شہر آباد،لبیک کی صدائیں،آج وقوف عرفات اور خطبہ حج

مکہ مکرمہ(نیشنل ٹائمز)حج 1447 ہجری کے مناسک کا آغاز ، منیٰ میں خیموں کا شہر آباد ہو چکا اوروہاں ’’لبیک اللھم لبیک‘‘کی صدائیں گونج اٹھیں، پاکستان سمیت دنیا بھر سے آئے تقریبا 20 لاکھ عازمین نے رات خیموں کے شہر میں گزاری ۔ گزشتہ روز عازمین قافلوں کی صورت میں دن بھر مکہ مکرمہ سے منیٰ پہنچتے رہے ،منیٰ میں گرمی کی شدت سے عازمین کو محفوظ رکھنے کیلئے سکیورٹی اہلکار ان پر پانی کا چھڑکاؤ بھی کر تے رہے ،رات کو تمام عازمین نے منیٰ میں قیام کیا، آج 9 ذی الحج کو نماز فجر ادائیگی کے بعد عازمین حج کے سب سے اہم رکن وقوف عرفہ کی ادائیگی کیلئے میدان عرفات پہنچیں گے جہاں وہ خطبہ حج سنیں گے اور پھر نماز ظہر اور عصر ملا کر ادا کرینگے ، بعد میں حجاج مزدلفہ پہنچیں گے ، مغرب اور عشا کی نماز ایک ساتھ ادا کرینگے اور رمی کیلئے 70 کنکریاں چنیں گے ۔کل 10 ذوالحجہ کی صبح وقوف مزدلفہ کے بعد حجاج بڑے شیطان کی رمی (کنکر ماریں گے )کرینگے ۔ قربانی کے بعد حجاج حلق یا قصر کرتے ہی احرام سے باہر آ جائیں گے ، 10 تا 12 ذو الحجہ کے درمیان کسی بھی وقت حج کا تیسرا فرض طواف زیارت اور واجب سعی کرینگے ۔سعودی محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ حج کے دنوں میں مکہ مکرمہ اور اطراف میں شدید گرمی کی لہر برقرار رہنے اوردرجہ حرارت 47 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا نے کا امکان ہے ، گرد آلود ہوا چلنے کا بھی امکان ہے ۔واضح رہے وادی منیٰ، مکہ مکرمہ اور میدان مزدلفہ کے درمیان ہے جبکہ مسجد الحرام سے شمال، مشرق کی جانب7کلو میٹر دوری پر ہے ،ہر برس کی طرح امسال بھی منیٰ میں گرمی کی شدت کم کرنے کیلئے شاہراہوں پر پھوار برسانے والے پولز اور پنکھے بھی فعال کئے گئے جبکہ سفید خیموں پر مشتمل اس بستی میں بجلی، ٹھنڈک،سایہ دار جگہوں، سکیورٹی، طبی سہولیات، خوراک اور آمدورفت کے منظم نظام بھی مسلسل کام کر رہے ہیں ، عازمین کی سہولت کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھی مدد لی جا رہی ہے ۔ 



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر