اوور چارجنگ پر گاڑیوں کے روٹ پرمٹ ، بس سٹینڈ اجازت نامے منسوخ : مریم نواز

لاہور(نیشنل ٹائمز)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عید الاضحی کے پیش نظر ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی اوز کو بس اڈوں کی چیکنگ کا حکم دیتے ہوئے اوور چارجنگ کے سدباب کیلئے ہر بس اور بس سٹینڈ پر کرایہ نامہ آویزاں کرنے کی بھی ہدایت کردی۔انہوں نے اوورچارجنگ کرنے والی گاڑیوں کا روٹ پرمٹ اور بس سٹینڈ کا  اجازت نامہ منسوخ کرنے کا حکم دیدیا،انہوں نے فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر چلنے والی ٹرانسپورٹ کو بند کرنے کی بھی ہدایت کردی۔ وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے محکمہ ٹرانسپورٹ اور انتظامیہ کو مسافروں کی اوور لوڈنگ پر پابندی یقینی بنانے کی ہدایت کی اوربس سٹینڈ پر ٹھنڈے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا۔

دوسری طرف محکمہ ٹرانسپورٹ نے مسافروں کی شکایات کے ازالہ کیلئے 1071ہیلپ لائن قائم کردی ہے ، مسافر اوور چارجنگ سے متعلق مذکورہ ہیلپ لائن پر کال کرسکتے ہیں۔دریں اثنا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سوات ایکسپریس وے پر ٹریفک حادثے میں 11 قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے سوگوار خاندان سے ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ 



  تازہ ترین   
خاران میں سکیورٹی فورسز کا کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 7 دہشت گرد جہنم واصل
سیاسی مخالفت کو دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: نوازشریف کا پیپلز پارٹی کو پیغام
ایران کا قطر پر تین ایرانی لڑاکا پائلٹوں کو قید میں رکھنے کا الزام، دوحہ کی تردید
امریکا کا چین پر ٹیرف سے بچنے کے لیے بڑے پیمانے پر تجارتی دھوکے کا الزام
اسرائیل کا جنوبی لبنان میں سیز فائر کے بعد سب سے مہلک ترین حملہ، 11 افراد شہید
آبنائے ہرمز کی بندش کسی کے مفاد میں نہیں، دوبارہ کھولنا ترجیح ہے: ترک صدر
ٹرمپ آبنائے ہرمز بند کرنے کی دھمکیاں دینا بند کریں، اپنی سکیورٹی کی فکر کریں: ابراہیم عزیزی
آزاد کشمیر: 2 حلقوں کے 23 سٹیشنوں پر ری پولنگ، ایل اے 17 سے فیصل راٹھور کامیاب





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر