پاکستان کو اثر و رسوخ برقرار رکھنے کیلئے معاشی مسائل پر قابو پانا ہوگا: ترک میڈیا

انقرہ(نیشنل ٹائمز) ترکیہ کے سرکاری نشریاتی ادارے ٹی آر ٹی ورلڈ نے کہا ہے کہ پاکستان کا کردار مشرقِ وسطیٰ کی بدلتی سیاست میں نمایاں ہو گیا ہے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق امریکہ ایران کشیدگی کے دوران پاکستان دونوں فریقین کے مابین قابل اعتماد ثالث کے طور پر سامنے آیا، علاقائی قوتوں کے برعکس پاکستان نے خاموش، منظم اور مؤثر سفارت کاری کا راستہ اپنایا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کے ثالثی اور سفارتی کردار نے پاکستان کی علاقائی اہمیت کو نئی تقویت دی، فیلڈ مارشل عاصم منیر حقیقت پسند اور نتائج پر مبنی سفارتی انداز رکھنے والی شخصیت کے طور پر سامنے آئے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سفارت کاری تشہیر کے بجائے خاموش روابط اور بیک چینل ڈپلومیسی پر مبنی ہے، فیلڈ مارشل نے مشکل حالات میں بھی امریکہ اور ایران کے درمیان روابط کا سلسلہ برقرار رکھا۔

ترک میڈیا کے مطابق جغرافیہ، عسکری و انٹیلی جنس ساکھ اور امریکہ اور ایران سے روابط نے پاکستان کو منفرد سفارتی حیثیت دی، پاکستان کی عسکری قیادت اقتصادی راہداری، علاقائی روابط اور سفارت کاری کے ضامن کے طور پر ابھری۔

نشریاتی ادارے نے مزید بتایا کہ پاکستان امریکہ، چین، خلیجی ریاستوں، ایران اور ترکیہ کے ساتھ فعال روابط برقرار رکھےہوئے ہے، امریکہ اور ایران کے مابین توازن برقرار رکھنے کی صلاحیت نے پاکستان کو نمایاں سفارتی قوت بخشی۔

ٹی آر ٹی نے رپورٹ دی ہے کہ پاک بھارت کشیدگی کے بعد فیلڈ مارشل عاصم منیر کی عسکری اور سفارتی ساکھ مزید مضبوط ہوئی، پاک سعودی دفاعی معاہدےنے پاکستان کی علاقائی ساکھ کو مضبوط کیا، فیلڈ مارشل نے پاکستان کی مغربی سرحدوں پر دہشت گردی کے خلاف سخت موقف اپنایا۔

ترک نشریاتی ادارے کے مطابق انسدادِ دہشتگردی اب کسی بھی قابلِ اعتماد علاقائی کردار اور معاشی انضمام کے لیے بنیادی شرط سمجھی جا رہی ہے، سفارت کاری کی اصل کامیابی تشہیر نہیں بلکہ نتائج ہوتے ہیں، چونکہ پاکستان کو کسی سخت نظریاتی صف بندی یا مستقل اتحاد کا حصہ نہیں سمجھا جاتا، اس لیے وہ ایک قابلِ قبول ثالث کے طور پر ابھرا ہے۔

ٹی آر ٹی ورلڈ نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان کو اپنا اثر و رسوخ برقرار رکھنے کے لیے معاشی مسائل پر قابو پانا ہوگا۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر