ایران ،امریکا مصالحت،امریکی اخبارات میں فیلڈمارشل کے چرچے

نیویارک،واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی اخبارات نے لکھا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران امریکا مذاکرات میں سب سے بڑے مصالحت کار کا کردار ادا کیا۔  امریکی اخبار واشنگٹن ٹائمزکے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ایران امریکا معاہدے کے ڈرافٹ کو حتمی شکل دینے کیلئے امریکا اور ایران کے رہنماؤں سے مسلسل ملاقاتیں کیں ،مفاہمتی پیشرفت میں پاکستان کے فیلڈ مارشل نے کلیدی کردار ادا کیا۔ ایک اور امریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے بھی فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حالیہ دورہ ایران کو اعلیٰ سطح کی سفارتکاری قرار دیتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نے ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا،پاکستانی قیادت نے خطے میں ممکنہ بڑی جنگ کو روکنے اور مذاکراتی عمل کو آگے بڑھانے کیلئے بیک ڈور ڈپلومیسی کا سہارا لیا۔ امریکی اخباردی واشنگٹن پوسٹ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی کم کرانے اور امن معاہدے کے مسودے کو حتمی شکل دینے میں سب سے کلیدی کردار ادا کیا ہے ۔ اخبار نے کہا کہ ہفتے کی صبح معاہدے کے ڈرافٹ پر اہم پیش رفت ہوئی اور فریقین مسودے پر متفق ہوگئے جس کے بعد سفارتی سرگرمیوں میں تیزی آ گئی اور یہ اس وقت ہوا جب فیلڈ مارشل عاصم منیر ایران کے دورے پر تھے ۔ادھر ایک روز قبل امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو بھی تصدیق کرچکے ہیں کہ وہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے مسلسل رابطے میں تھے ۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر