نام نہاد صومالی لینڈ کی سفارتی شرانگیزی ، پاکستان سمیت 14 ممالک کی مذمت

اسلام آباد (نیشنل ٹائمز) پاکستان، مصر، سعودی عرب، قطر، اردن، لبنان، ترکیہ، انڈونیشیا، جبوتی، صومالیہ، فلسطین، عمان، سوڈان اور یمن کے وزرائے خارجہ نے نام نہاد صومالی لینڈ خطے کی جانب سے مقبوضہ بیت المقدس میں ایک مبینہ سفارت خانہ کھولنے کے غیر قانونی اور ناقابلِ قبول اقدام کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

وزارت خارجہ سے جاری بیان میں ان ممالک نے اپنے مشترکہ اعلامیہ میں کہا ہے کہ یہ اقدام بین الاقوامی قانون اور متعلقہ بین الاقوامی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے اور مقبوضہ بیت المقدس کی قانونی اور تاریخی حیثیت پر براہِ راست حملہ ہے ۔ وزرائے خارجہ نے مقبوضہ بیت المقدس میں غیر قانونی صورتحال کو مضبوط کرنے یا بین الاقوامی قانون اور متعلقہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے منافی کسی بھی ادارے یا انتظام کو جواز فراہم کرنے کے لئے کیے جانے والے یکطرفہ اقدامات کو مکمل طور پر مسترد کرنے کا اعادہ کیا۔ انہوں نے اس بات کو دہرایا کہ مشرقی بیت المقدس 1967 سے مقبوضہ فلسطینی علاقہ ہے اور اس کی قانونی و تاریخی حیثیت کو تبدیل کرنے کے لیے کئے جانے والے تمام اقدامات کالعدم، بے اثر اور قانونی حیثیت سے محروم ہیں۔ وزرائے خارجہ نے وفاقی جمہوریہ صومالیہ کی وحدت، خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے لیے اپنی مکمل حمایت کا بھی اعادہ کیا اور ایسے تمام یکطرفہ اقدامات کو دوٹوک انداز میں مسترد کیا جو صومالیہ کی سرزمین کے اتحاد کو نقصان پہنچائیں یا اس کی خودمختاری کی خلاف ورزی کریں۔



  تازہ ترین   
چینی وزیراعظم لی چیانگ کی فیلڈ مارشل عاصم منیر سے غیر رسمی ملاقات، پاک چین تعلقات پر تبادلہ خیال
پاکستان کا مشرقِ وسطیٰ میں امن عمل قابلِ تحسین، سرد جنگ ذہنیت کی مخالفت کرنی چاہئے: صدر شی
پاکستان اور چین کا قومی مفادات پر ایک دوسرے کی مکمل حمایت کا اعلان
امریکا کے ساتھ فریم ورک پر پہنچ گئے، وفد ابھی پاکستان بھیجنے کا ارادہ نہیں: ایران
ٹرمپ نے ایران ڈیل پر دستخط کو ابراہم اکارڈ سے مشروط کردیا
ایران امریکا مذاکرات میں درست سمت میں پیشرفت ہو رہی ہے: وزیراعظم
سوات ایکسپریس وے پر وین کی بس کو ٹکر، 11 افراد جاں بحق، 7 زخمی
پاکستان کے ثالثی کردار پر بھارت نے کبھی اعتراض نہیں کیا: امریکی وزیر خارجہ





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر