واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکی صدر ٹرمپ کو ایران کے خلاف جنگ شروع کیے تین ماہ گزرنے کے باوجود واضح کامیابی نہ مل سکی،ٹرمپ کو سیاسی و سفارتی سطح پرسخت دباؤ کا سامنا ہے ۔ امریکی حملوں سے ایران کی فوجی صلاحیت متاثر ہوئی، تاہم آبنائے ہرمز پر تہران کا اثر و رسوخ اور جوہری مؤقف برقرار ہے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق جنگ نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو سیاسی و معاشی دباؤ میں ڈال دیا ہے ، جبکہ تیل کی قیمتوں میں اضافے سے امریکی عوام بھی پریشان ہیں۔ دوسری جانب واشنگٹن اور تہران کے درمیان جنگ بندی اور ممکنہ معاہدے کیلئے مذاکرات جاری ہیں، تاہم نئی کشیدگی کے خدشات بدستور موجود ہیں۔
امریکا ایران جنگ، ٹرمپ کو سیاسی و سفارتی دباؤ کا سامنا



