پاکستان پائیدار امن، باہمی احترام کیلئے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا: اسحاق ڈار

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے امن عمل کے لیے تمام فریقین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان پائیدار امن، باہمی احترام کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھے گا۔

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے ایکس پر کہا ہے کہ صدرٹرمپ نے پاکستان سمیت مسلم ممالک کےرہنماؤں سےٹیلیفونک رابطے کیے، پاکستان، سعودی عرب، ترکیےاور قطر کی قیادت سے بات کی، مص، یو اے ای اوراردن کی قیادت سے بھی گفتگو کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ صدر ٹرمپ کا اقدام خطے میں استحکام کی جانب اہم پیشرفت ہے، نائب صدر جےڈی وینس، وزیر خارجہ مارکوروبیو اور امریکی ٹیم کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں، صدرٹرمپ کی قیادت اورمکالمے وسفارتکاری کےعزم کو سراہتے ہیں، ان کی مسلسل شمولیت نے بامعنی پیشرفت میں مدد دی۔

اسحاق ڈار کہا کہ ایران کے صدر مسعود پزشکیان سمیت ایرانی قیادت کے تعمیری کردار پر بھی شکر گزار ہیں، ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی اور سپیکرباقرقالیباف کو بھی سراہتے ہیں، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کرتےہیں۔

انہوں نے کہا کہ ان تمام علاقائی شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہیں جن کے ساتھ 28 فروری سے مسلسل رابطے میں رہے ہیں، سعودی عرب، ترکیے، مصر، قطر اور دیگر کے تعاون نے حتمی نتیجے میں اہم کردارادا کیا۔

نائب وزیراعظم نے مزید کہا کہ قیام امن کیلئے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کی بصیرت افروز قیادت اور امن کے لیے ان کے غیر متزلزل عزم کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو بھی سراہتا ہوں، جنہوں نے اس حساس اور اہم عمل میں مرکزی کردار ادا کیا اور آج کی گفتگو میں پاکستان کی نمائندگی بھی کی۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں پاکستان کی وزارتِ خارجہ کی مستقل سفارتی کوششوں اور ان کی مسلسل معاونت کو بھی قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہوں۔

نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان پائیدار امن، باہمی احترام اور علاقائی استحکام کے لیے کی جانے والی تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت کرتا رہے گا، ان مذاکرات کی کامیابیاں اس امید کی بنیاد فراہم کرتی ہیں کہ ایک مثبت اور دیرپا نتیجہ حاصل کیا جا سکتا ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ ہمارے خطے اور اس سے آگے مشترکہ خوشحالی اور سلامتی کے لیے تنازع اور محاذ آرائی کے بجائے مکالمے اور سفارت کاری کو ترجیح دی جانی چاہئے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر