معاہدے کے قریب، مسلم رہنماؤں سے بات کر لی، نیتن یاہو کو بھی آگاہ کر دیا: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران معاہدے پر مذاکرات مکمل ہونے کے قریب ہیں، اور اس حوالے سے کئی مسلم ممالک کے رہنماؤں سے بات چیت کر لی ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ میں اس وقت وائٹ ہاؤس کے اوول آفس میں موجود ہوں، جہاں ابھی ہماری سعودی عرب کے محمد بن سلمان آل سعود، متحدہ عرب امارات کے محمد بن زاید آل نہیان، قطر کے امیر تمیم بن حمد بن خلیفہ آل ثانی، وزیرِ اعظم محمد بن عبدالرحمان بن جاسم بن جابر آل ثانی، اور قطر کے وزیر علی الثوادی گفتگو ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان، مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی، اردن کے شاہ عبداللہ دوم اور بحرین کے شاہ حمد بن عیسیٰ آل خلیفہ کے ساتھ بھی اسلامی جمہوریہ ایران اور امن سے متعلق مفاہمتی یادداشت کے تمام امور پر گفتگو ہوئی ہے، یہ ایک نہایت اچھی گفتگو تھی۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایک معاہدہ بڑی حد تک طے پا چکا ہے، جو امریکہ، اسلامی جمہوریہ ایران، اور مذکورہ دیگر ممالک کے درمیان حتمی منظوری سے مشروط ہے، علیحدہ طور پر میری اسرائیل کے وزیرِ اعظم بی بی نیتن یاہو سے بھی بات ہوئی، جو اسی طرح بہت مثبت رہی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ معاہدے کے آخری نکات اور تفصیلات پر اس وقت گفتگو جاری ہے، اور جلد ہی ان کا اعلان کر دیا جائے گا، معاہدے کے کئی دیگر اہم نکات کے علاوہ آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیا جائے گا۔

ٹرمپ کا عرب ممالک، پاکستان اور ترکیہ کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ
امریکی ویب سائٹ کے مطابق صدر ٹرمپ نے پاکستان، قطر، سعودی عرب، یو اے ای، مصر، ترکیے کی قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، دوران گفتگو مسلم رہنماؤں نے امریکی صدر پر معاہدہ قبول کرنے پر زور دیا، مسلم رہنماؤں نے ٹرمپ پر زور دیا کہ ایران کے ساتھ معاہدے کو آگے بڑھائیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر