ٹرمپ کی موجودگی میں وائٹ ہاؤس کے باہر فائرنگ، حملہ آور موقع پر ہلاک

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)مسلح شخص نے وائٹ ہاؤس کے دروازے پر موجود چیک پوسٹ پر فائرنگ کر دی، جس پر سکیورٹی اہلکاروں کی جوابی کارروائی میں حملہ آور مارا گیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی تاہم دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملہ آور جذباتی طور پر پریشان تھا مگر اس پریشانی کی وجہ نہیں بتائی گئی۔

سیکریٹ سروس اہلکاروں کی جانب سے جوابی کارروائی میں 2 افراد کو گولیاں لگیں، واقعے میں سڑک پر موجود ایک شخص بھی زخمی ہوگیا تاہم واقعے میں کوئی سکیورٹی اہلکار زخمی نہیں ہوا۔

امریکی میڈیا کے مطابق فائرنگ کا واقعہ مقامی وقت کے مطابق شام 6 بجے کے قریب پیش آیا، فائرنگ کے سبب وائٹ ہاؤس کو لاک ڈاؤن کرنا پڑا تھا تاہم بعد میں لاک ڈاؤن ختم کر دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق فائرنگ کے وقت صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس میں موجود تھے اور انہیں فوری طور پر محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا، کئی صحافیوں کا کہنا ہے کہ وائٹ ہاؤس کے باہر 30 گولیاں چلائی گئیں، فائرنگ کے بعد سنائپرز کو وائٹ ہاؤس کی چھت پر تعینات کر دیا گیا۔

اس دوران نارتھ لان میں جمع صحافیوں سے کہا گیا کہ وہ پریس بریفنگ روم میں چلے جائیں، فائرنگ کے وقت اے بی سی نیوز سمیت کئی میڈیا چینلز کے صحافی لائیو رپورٹنگ کر رہے تھے جس سے فائرنگ کی آوازیں کیمرے میں محفوظ ہو گئیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر