کیلیفورنیا میں کیمیائی مادے کے اخراج کے بعد 40 ہزار افراد کو انخلا کا حکم

لاس اینجلس (شِنہوا) جنوبی کیلیفورنیا میں ہوائی صنعت سے وابستہ ایک پیداواری مرکز میں صنعتی استعمال کے خطرناک کیمیائی مادے کے ٹینک سے اخراج کے بعد ممکنہ بڑے دھماکے یا زہریلے رساؤ کے خدشے کے پیش نظر تقریباً 40 ہزار رہائشیوں کو انخلا کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔
مقامی حکام نے بتایا کہ اخراج کا آغاز جمعرات کی دوپہر اورنج کاؤنٹی کے شہر گارڈن گرو میں واقع ایک مرکز سے ہوا، جہاں میتھائل میتھاکریلیٹ نامی آتش گیر کیمیائی مادہ ذخیرہ کرنے والا ایک ٹینک زیادہ گرم ہونے کے باعث خطرناک بخارات خارج کرنے لگا۔ یہ کیمیکل شفاف پلاسٹک کی تیاری میں استعمال ہوتا ہے۔
حکام کے مطابق ایک ہوائی صنعتی کمپنی کے زیر انتظام اس مرکز میں مجموعی طور پر 3 ذخیرہ ٹینک موجود ہیں جن میں سے ایک کے کولنگ سسٹم نے کام کرنا بند کر دیا۔ امدادی عملے کو ابتدا میں یقین تھا کہ رات بھر میں صورتحال قابو میں آ گئی ہے تاہم جمعہ کو حالات مزید خراب ہونے پر حکام نے انخلا کے دائرہ کار کو وسیع کر دیا، جس کے باعث کئی شہروں میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے اور ہنگامی اقدامات شروع کر دیئے گئے۔
گارڈن گرو اور قریبی علاقوں کے رہائشی انخلا کے احکامات سے متاثر ہوئے جبکہ امدادی ٹیموں نے خبردار کیا کہ متاثرہ ٹینک پھٹ سکتا ہے، جس سے ہزاروں گیلن کیمیائی مادہ خارج ہونے یا دھماکے کا خطرہ ہے۔
اورنج کاؤنٹی فائر اتھارٹی کے سربراہ کریگ کووے نے ایک عوامی بریفنگ کے دوران کہا یہ ٹینک کسی بھی وقت ناکام ہوو سکتا ہے اور ہمیں معلوم نہیں کہ یہ کب ہوگا۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر