ایران امریکا معاہدے کیلئے 9نکاتی مسودہ مکمل :عرب میڈیا

ریاض(نیشنل ٹائمز)امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی اور کشیدگی کے خاتمے کیلئے پاکستان کی ثالثی میں تیار کیا گیا ایک ممکنہ معاہدے کا حتمی مسودہ مکمل ہوگیاجس کا اعلان جلد متوقع ہے ۔اس بات کا انکشاف سعودی عرب کے سرکاری نشریاتی نیٹ ورک العربیہ نے باخبر اور مستند ذرائع کے حوالے سے اپنی خصوصی رپورٹ میں کیا ہے ۔ نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر ان باخبر ذرائع نے العربیہ نیوز کو مزید بتایا کہ یہ مسودہ ابھی دونوں ممالک کی باضابطہ منظوری کا منتظر ہے ۔ذرائع نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ حتمی مسودے کی منظوری بھی بہت جلد متوقع ہے ،رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ معاہدے کے نافذ ہوتے ہی فوری اور غیر مشروط جنگ بندی عمل میں آ جائے گی جس کا اطلاق زمینی، فضائی اور بحری تمام محاذوں پر ہوگا۔مجوزہ معاہدے کے تحت امریکا اور ایران ایک دوسرے کی فوجی، شہری اور معاشی تنصیبات کو نشانہ نہ بنانے کے پابند ہوں گے جبکہ میڈیا پر جاری سخت بیانات اور پراکسی محاذ آرائی کو بھی روکنے پر اتفاق کیا گیا۔مجوزہ نو نکاتی معاہدے میں آبنائے ہرمز، خلیج عمان اور خلیج عرب میں جہاز رانی کی آزادی کی ضمانت بھی شامل ہے جبکہ عمل درآمد کی نگرانی اور تنازعات کے حل کے لیے مشترکہ میکنزم قائم کرنے کی تجویز دی گئی ہے ۔

اس مجوزہ معاہدے کے مطابق اعلان کے 7 روز بعد باقی متنازع امور پر باضابطہ مذاکرات شروع ہوں گے جبکہ ایران کی شرائط پر عمل درآمد کے بدلے امریکا بتدریج اقتصادی پابندیاں نرم کرے گا۔تاہم رپورٹ میں یہ بات نمایاں ہے کہ مجوزہ مسودے میں امریکا کے اہم مطالبات واضح طور پر شامل نہیں جن میں ایران کے جوہری پروگرام کا خاتمہ، 60 فیصد افزودہ یورینیم کے ذخائر بیرون ملک منتقل کرنا، بیلسٹک میزائل پروگرام محدود کرنا اور خطے میں مسلح اتحادی گروپوں کی حمایت روکنا شامل ہیں۔یاد رہے کہ تاحال ایران اور امریکا نے اس مسودے کی باضابطہ تصدیق یا تردید نہیں کی ہے تاہم خلیجی ممالک کافی پُرامید ہیں اور اسی بنیاد پر صدر ٹرمپ نے بھی ایران پر نئے حملوں کو روکنے کا حکم دیا تھا۔



  تازہ ترین   
فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایرانی صدر، سپیکر اور وزیر خارجہ سے ملاقاتیں، امن عمل پر تبادلہ خیال
بنوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید
ٹرمپ کا امیر قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، تناؤ میں کمی کی کوششوں پر تبادلہ خیال
وزیرِ اعظم شہباز شریف چین کے چار روزہ دورے کے پہلے مرحلے میں ہانگژو روانہ
سی ٹی ڈی کے پنجاب میں 58 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 13 دہشت گرد گرفتار
سلامتی کونسل میں پاکستان کی تیار کردہ سالانہ رپورٹ متفقہ طور پر منظور
انتہائی افزودہ یورینیم واشنگٹن کے حوالے کرنا ناممکن ہے، اسماعیل بقائی
وزیراعظم شہباز شریف 23 مئی سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر