بنوں میں خفیہ اطلاع پر آپریشن، 8 دہشت گرد ہلاک، 2 اہلکار شہید

بنوں(نیشنل ٹائمز)بنوں کے علاقے میریان میں خفیہ اطلاع پر کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جس میں 8 دہشت گرد مارے گئے، 2 پولیس اہلکار بھی شہید ہو گئے۔

پولیس اور سی ٹی ڈی کی مشترکہ ٹیموں نے آپریشن علی الصبح شروع کیا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں 8 دہشت گردوں کے ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہونے کی اطلاعات ملی ہیں۔

پولیس حکام کے مطابق آپریشن کے دوران 10کلوگرام وزنی دیسی ساختہ بم بھی برآمد کیا گیا جسے ناکارہ بنا دیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق آپریشن کے دوران دو پولیس اہلکار شہید ہوئے جبکہ 3 جوان زخمی ہو گئے ہیں۔

آئی جی پی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے کہا ہے کہ فتنہ الخوارج اور امن دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید شدت کے ساتھ جاری رہیں گی۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے فرنٹ لائن پر کھڑی ہے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے فتنہ الخوارج کے 8 دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پر خیبرپختونخوا پولیس اورسی ٹی ڈی کی بہادری اور پروفیشنل ازم کو سراہا کہ بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا۔

محسن نقوی نے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی بلوچستان کے بہادر سپوتوں پر ناز ہے، جام شہادت نوش کرنے والے پولیس اہلکار کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، لواحقین سے دلی ہمدردی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر