بیجنگ حیاتیاتی تنوع کی بلند سطح رکھنے والے دنیا کے بڑے شہروں میں شامل

بیجنگ (شِنہوا) بیجنگ میں 7 ہزار سے زائد جانداروں کی اقسام ریکارڈ کی گئی ہیں جس نے اس کے حیاتیاتی تنوع کی سطح کو دنیا کے صف اول کے بڑے شہروں میں شامل کر دیا ہے۔
میونسپل ایکولوجی اینڈ انوائرمنٹ بیورو نے بتایا کہ14ویں 5 سالہ منصوبے کے دورانیے (2021-2025) کے دوران شہر کے ماحولیاتی نظام میں مستقل بہتری دیکھی گئی۔ شہر بھر میں کئے جانے والے سروے کے ذریعے مجموعی طور پر 151 اقسام کے قدرتی اور نیم قدرتی ماحولیاتی نظام اور 7 ہزار121 جانداروں کی اقسام کو دستاویزی شکل دی گئی جو حیاتیاتی تنوع کے تحفظ میں شاندار نتائج کو ظاہر کرتی ہیں اور اس معاملے میں بیجنگ کو عالمی بڑے شہروں میں سب سے آگے کھڑا کرتی ہیں۔
بین الاقوامی معیار کے مطابق جس شہر میں 3 ہزار سے 5 ہزار جانداروں کی اقسام ریکارڈ ہوں، وہاں حیاتیاتی تنوع کی سطح کو “اعلیٰ” سمجھا جاتا ہےجبکہ 5 ہزار سے زائد اقسام “انتہائی اعلیٰ” سطح کی عکاسی کرتی ہیں۔
گزشتہ پانچ برسوں کے دوران بیجنگ نے حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کو مسلسل فروغ دیا ہے۔ شہر نے بیجنگ کے ماحولیاتی تحفظ کے علاقوں کے تحفظ اور ماحول دوست ترقی کے بارے میں ایک ضابطہ نافذ کیا ہے اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے لئے اپنا پہلا درمیانی اور طویل مدتی منصوبہ جاری کیا ہے۔ اہم کاموں پر مختلف محکموں کے درمیان ہم آہنگی پیدا کرنے کے لئے ایک مشترکہ میٹنگ کا نظام بھی قائم کیا گیا ہے۔
شہر نے اپنے زمینی رقبے کے 27.5 فیصد حصے پر ماحولیاتی تحفظ کی ریڈ لائنز مقرر کی ہیں اورتقریباً 19 فیصد رقبے پر محیط قدرتی علاقوں کو محفوظ کیا ہے جس سے حیاتیاتی تنوع کے لئے موثر مقامی تحفظ فراہم ہوا ہے۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر