چین کے مشرقی شہر سوژو میں اپیک کے وزرائے تجارت کے اجلاس کا آغاز

نان جنگ (شِنہوا) ایشیا بحرالکاہل اقتصادی تعاون (اپیک )کے وزرائے تجارت کا اجلاس چین کے مشرقی صوبے جیانگ سو کے شہر سوژو میں شروع ہو گیا۔
یہ اجلاس اپیک 2026 کے ”چائنہ ایئر“کے موضوع “مشترکہ خوشحالی کے لئے ایشیا بحرالکاہل کمیونٹی کی تعمیر” کے سلسلے میں منعقد کیا جا رہا ہے، 2 روزہ اجلاس میں متعدد ترجیحی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا، جن میں علاقائی اقتصادی انضمام، عالمی تجارتی تنظیم کی حمایت، ڈیجیٹل تعاون اور ماحول دوست معیشت شامل ہیں۔
اجلاس کے ایجنڈے میں بڑے پیمانے کے امور جیسے کہ معاشی گورننس کے ساتھ ساتھ تمام فریقین کے مشترکہ مفاد کے ابھرتے ہوئے اور جدید شعبوں میں عملی تعاون پر بات چیت شامل ہے۔
چین کے وزیر تجارت وانگ وین تاؤ نے کہا کہ اپیک کی میزبانی کے سال کے وسط میں روایتی طور پر منعقد ہونے والا وزرائے تجارت کا یہ اہم ادارہ جاتی اجلاس ’اپیک اکنامک لیڈرز میٹنگ‘ کے لئے نتائج مرتب کرنے کی ذمہ داری ادا کرے گا جبکہ یہ اجلاس ایشیا بحرالکاہل خطے اور دنیا بھر میں اقتصادی و تجارتی پالیسیوں کے رجحانات کو جانچنے کا ایک اہم پیمانہ بھی ثابت ہوگا۔
وانگ نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اجلاس ایک ایسے پیچیدہ بین الاقوامی منظر نامے کے پس منظر میں ہو رہا ہے جہاں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی، یکطرفہ پسندی اور تحفظ پسندی کا عروج دیکھا جا رہا ہے۔ ان عوامل نے عالمی اقتصادی اور تجارتی نظام کے لیے شدید چیلنجز کھڑے کر دیئے ہیں اور ایشیا بحرالکاہل کے خطے سمیت پوری دنیا کی معاشی ترقی پر منفی اثر ڈالا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایسے حالات میں تمام فریقین اس اجلاس سے اتفاق رائے پیدا کرنے اور ٹھوس نتائج حاصل کرنے کے لئے زیادہ توقعات وابستہ کر رہے ہیں۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر