فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ

راولپنڈی(نیشنل ٹائمز) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق سید عاصم منیر خطے میں قیام امن سمیت مختلف اُمور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

دوسری جانب ذرائع نے  مزید بتایا کہ اپنے دورے کے دوران  فیلڈ مارشل اعلیٰ ایرانی  شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

خیال قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی بھی ایران کے دورے پر گئے تھے اور ایرانی ہم منصب سمیت دیگر اعلیٰ رہنماؤں سے ملاقاتیں کی تھیں، محسن نقوی 24 گھنٹوں میں دو بار ایران کا دورہ کرچکے ہیں جہاں ایرانی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کی ہیں۔

واضح رہے امریکا کے سیکرٹری خارجہ مارکو روبیو نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کے دوران بتایا تھا کہ ایران سے مذاکرات کسی نتیجے پر پہنچنے کی امید پیدا ہوگئی ہے اور اس حوالے سے پاکستان کا ثالثی وفد ایران کا دورہ کرے گا۔

مارکو روبیو نے بتایا تھا کہ جنگ بندی مسودے پر بات چیت کے لیے پاکستان کا وفد ایران جا رہا ہے اور حالیہ مذاکرات سے اچھے اشارے مل رہے ہیں اور محدود پیش رفت بھی ہوئی ہے جبکہ چند روز میں صورت حال واضح ہوجائے گی۔



  تازہ ترین   
وزیراعظم شہباز شریف 23 مئی سے چین کا سرکاری دورہ کریں گے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایران کے سرکاری دورے پر روانہ
اقوام متحدہ کا چارٹر کسی خودمختار ملک پر حملے کا حق نہیں دیتا: اسماعیل بقائی
بیرونی سرمایہ کاری میں اضافے کیلئے اقدامات اٹھا رہے ہیں: وزیراعظم
مشرق وسطیٰ صورتحال پر ایران نے اپنی مذاکراتی ٹیم کا اعلان کر دیا
بلاول بھٹو کا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے پہلی پورٹ بنانے کا اعلان
مذاکرات کیلئے پاکستانی وفد آج تہران پہنچ رہا، ثالثی کا کردار قابل تعریف ہے: مارکو روبیو
سرکاری و نیم سرکاری ملازمین کی سینیارٹی لسٹیں ویب سائٹس پر ڈالنا لازمی قرار





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر