تہران(نیشنل ٹائمز)ایران میں سرکاری خبر ایجنسی ارناکے سربراہ کو بغیر حجاب خاتون کی تصاویر شائع کرنے پر وضاحت کیلئے طلب کرلیا گیا۔
ایرانی عدلیہ کے مطابق تصاویر میں ایک خاتون کو اسلامی قوانین کے مطابق حجاب کے بغیر دکھایا گیا تھا، جس پر خبر ایجنسی کو مواد فوری ہٹانے کی ہدایت بھی دی گئی۔ امریکی انسانی حقوق تنظیم’ ہرانا‘کے مطابق تصویر ایک خاتون کی تھی جو گھر میں ایک لاوارث نومولود کی دیکھ بھال کررہی تھی۔ فوٹوگرافر مرضیہ موسوی نے کہا کہ رپورٹ کا مقصد لباس نہیں بلکہ نومولود کی عارضی نگہداشت کی کہانی اجاگر کرنا تھا۔



