چین اور روس کا افغان سرزمین سے پنپتی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار

بیجنگ(نیشنل ٹائمز)چین اور روس نے افغان سرزمین سے پنپتی دہشت گردی پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

چینی صدر شی جن پنگ اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ملاقات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کیا گیا جس میں چین اور روس نے افغانستان سے ہونے والی دہشت گردی کو علاقائی اور عالمی سلامتی کیلئے بڑا خطرہ قرار دے دیا۔

مشترکہ اعلامیہ کے مطابق افغان سرزمین سےجنم لینی والی دہشت گردی اور انتہا پسندی پڑوسی ممالک اور عالمی امن کے لیے خطرہ ہے، افغانستان میں پائیدار امن، مستحکم سیاسی نظم اور سکیورٹی کا فوری قیام ناگزیر ہے۔

اس اعلامیہ میں عالمی برادری سےافغان سرزمین کو پڑوسی ممالک کے خلاف استعمال ہونے سے روکنے کیلئے تعاون بڑھانے پرزور دیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ طالبان رجیم اپنے ناجائز تسلط کو برقرار رکھنے کیلئےعالمی دہشت گرد تنظیموں کی سرپرستی کا خطرناک کھیل کھیل رہی ہے۔

واضح رہے کہ روس اور چین کا مشترکہ اعلامیہ افغان سرزمین پڑوسی ممالک کے خلاف دہشتگردی کیلئے استعمال ہونے سے متعلق پاکستان کے اصولی مؤقف کی تائید ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر