دنیا فلوٹیلا کارکنوں سے بدسلوکی کا نوٹس لے، محفوظ واپسی یقینی بنائے: پاکستان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) وزارتِ خارجہ نے گلوبل صمود فلوٹیلا پر سوار انسانی ہمدردی کے کارکنوں کی غیر قانونی حراست اور مبینہ بدسلوکی کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترِ خارجہ کے مطابق حکومتِ پاکستان نے اسرائیلی افواج کی جانب سے بین الاقوامی سمندری حدود میں گلوبل صمود فلوٹیلا کی غیر قانونی روک تھام اور اس پر موجود کارکنوں کی جبری حراست کو شدید ترین الفاظ میں مسترد کیا ہے۔

دفترِ خارجہ نے اس واقعہ کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے تمام زیرِ حراست کارکنوں کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے، حراست میں لیے گئے افراد میں پاکستانی انسانی حقوق کے کارکن سعد ایدھی بھی شامل ہونے کی اطلاعات ہیں۔

وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان نہ صرف اس اقدام کی مذمت کرتا ہے بلکہ عالمی برادری سے مطالبہ کرتا ہے کہ زیرِ حراست افراد کی حفاظت، وقار اور بنیادی انسانی حقوق کو یقینی بنایا جائے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ وزارتِ خارجہ خطے میں موجود پاکستانی سفارتی مشنز کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے تاکہ زیرِ حراست پاکستانی شہری کی محفوظ وطن واپسی کو یقینی بنایا جا سکے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر