ایران کے جواب کا چند روز انتظار کریں گے، معاہدہ ہونے تک کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا: ٹرمپ

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ معاہدہ ہونے تک ایران کو کوئی ریلیف فراہم نہیں کیا جائے گا، ایران کے جواب کا چند روز انتظار کریں گے۔

میڈیا سے گفتگو میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کو معاہدہ کرنا ہوگا ورنہ وہ جانتے ہیں کیا ہونا ہے، ایران کے ساتھ معاملات میں جلد بازی نہیں کریں گے، تہران ڈیل کر لیتا ہے تو یہ سب کیلئے اچھا ہوگا، ہم کوئی بھی کارروائی کرنے کیلئے تیار ہیں، ایران میں ذہین لوگوں کے ساتھ رابطے میں ہیں، ہمیں درست جواب حاصل کرنا ہوگا۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ ایران ڈیل کرنے کیلئے بے تاب ہے، اس کے ساتھ ٹرمپ نے دھمکی بھی دی کہ اگر ایران کے ساتھ ڈیل نہیں ہوئی تو امریکہ دوبارہ حملہ کر سکتا ہے، ایران میں لوگوں کی حالت انتہائی خراب ہے، ایران کے اندر بدترین معاشی صورتحال کے باعث شدید عوامی غم اور غصہ ہے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ایران جنگ کو ابھی 3 ہی ماہ ہوئے ہیں، اس میں بھی زیادہ وقت سیز فائر کا ہے، آبنائے ہرمز کو بھی کھول دیں گے لیکن مجھے کوئی جلدی نہیں، ایران بدترین شکست سے دوچار ہے، ایران کو بری طرح تباہ کر دیا گیا ہے، آئندہ دنوں میں مزید چیزیں دیکھیں گے، ایران کے ساتھ معاہدے پر جلدی نہیں۔

کیوبا کا ذکر کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ کیوبا ایک ناکام ریاست ہے، کیوبا کی حالت بہت خراب ہے، وہاں کے عوام مشکلات کا شکار ہیں، ہمیں کیوبا کے عوام کی مدد کرنی ہو گی۔

ایران کو ایک اور اچھی ڈیل دے رہے ہیں، نہ مانا تو بہت بُرا ہوگا: ٹرمپ
قبل ازیں واشنگٹن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر کا کہنا تھا کہ ایران کو ایک اچھے معاہدے کی پیشکش کی ہے، ایران کے ساتھ ڈیل نہیں ہوتی تو امریکہ دوبارہ حملہ کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے معاملے پر میرے اور نیتن یاہو کے درمیان اتفاق ہے، نیتن یاہو کو جو کہیں گے وہ کرے گا، ہمیں آبنائے ہرمز کھولنا پڑے گا لیکن اس میں کوئی جلدی نہیں، چینی صدر سے بہت اچھی ملاقات ہوئی، اور اس دوران اہم امور پر تبادلہ خیال ہوا، شی جن پنگ اچھے آدمی ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر