خطے میں لڑائی کو فوری اور مکمل طور پر روکنا ناگزیر ہوچکا ہے: چینی صدر

بیجنگ(نیشنل ٹائمز) چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ خطے میں لڑائی کو فوری طور پر روکنا ناگزیر ہوچکا ہے، موجودہ بحران کے حل کیلئے مذاکرات انتہائی اہم ہیں۔

بیجنگ میں روسی صدر ولادمیر پیوٹن سے ملاقات کے دوران چینی صدر نے کہا کہ چین اور روس کے درمیان مضبوط سیاسی اعتماد اور سٹریٹجک تعاون دونوں ممالک کے تعلقات کی کامیابی کی بنیادی وجہ ہے۔

روسی صدر پیوٹن نے اس موقع پر کہا کہ روس اور چین کے تعلقات اس وقت غیر معمولی سطح پر پہنچ چکے ہیں اور دونوں ممالک کو ایک دوسرے کی ترقی اور استحکام میں مزید تعاون بڑھانا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ روس اور چین کے درمیان اقتصادی تعلقات مسلسل بہتر ہو رہے ہیں، جبکہ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے دوران روس چین کیلئے ایک قابل اعتماد توانائی فراہم کنندہ ثابت ہو رہا ہے۔

ولادیمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ روس اور چین کے تعلقات عالمی استحکام اور بین الاقوامی توازن برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں، دونوں ممالک کو مل کر ایک منصفانہ اور معقول عالمی گورننس سسٹم کی تعمیر کیلئے کام کرنا چاہیے۔

چینی صدر شی جن پنگ نے کہا کہ موجودہ عالمی صورتحال میں طاقت کی سیاست اور عالمی کشیدگی بڑھ رہی ہے، جس سے دنیا دوبارہ ایسے نظام کی طرف بڑھ سکتی ہے جہاں صرف طاقتور کی بات سنی جائے۔

چینی صدر نے خبردار کیا ہے کہ دنیا ایک بار پھر ’جنگل کے قانون‘ کی طرف واپس جانے کے خطرے سے دوچار ہے، جہاں طاقتور ممالک اپنی طاقت کے زور پر فیصلے مسلط کرتے ہیں، ملاقات کے دوران روسی صدر نے شی جن پنگ کو اگلے سال روس کے سرکاری دورے کی دعوت بھی دی۔

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب عالمی سطح پر امریکا، چین اور روس کے درمیان سیاسی و معاشی کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے، جبکہ مشرق وسطیٰ اور یوکرین کی صورتحال بھی عالمی سیاست پر اثر انداز ہو رہی ہے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر