بینکاک(نیشنل ٹائمز) تھائی لینڈ نے غیر ملکی سیاحوں کے ویزا فری قیام کی مدت میں کمی کا اعلان کیا ہے ۔
موجودہ قوانین کے تحت 90 سے زائد ممالک کے شہری 60 دن تک ویزا کے بغیر رہ سکتے تھے ۔ اب زیادہ تر کے لیے یہ مدت 30 دن ہوگی جبکہ کچھ ممالک کے شہری صرف 15 دن قیام کر سکیں گے ۔ تھائی حکومت کا کہنا ہے کہ حالیہ عرصے میں غیر ملکیوں کے منشیات، انسانی سمگلنگ اور غیر قانونی کاروبار سے متعلق کئی کیسز سامنے آئے ہیں۔



