ایران کی امریکا کو دوبارہ جارحیت پر سخت کارروائی کی وارننگ

تہران(نیشنل ٹائمز) ایران نے امریکا کو دوبارہ جارحیت پر سخت کارروائی کی وارننگ دے دی۔

اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ اگر ایران اور امریکہ کے درمیان دوبارہ جنگ شروع ہوتی ہے تو ایران مزید امریکی طیاروں کو تباہ کرنے کیلئے تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ ایران کی مسلح افواج پہلے ہی اس بات کی تصدیق کر چکی ہیں کہ وہ جدید ترین ایف 35 لڑاکا طیارے کو بھی نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتی ہیں، ہم نے جو سبق سیکھا ہے اور جو تجربہ حاصل کیا ہے، اس کی بنیاد پر اگر دوبارہ جنگ ہوئی تو اس میں کئی مزید حیرت انگیز نتائج سامنے آئیں گے۔

عباس عراقچی نے امریکی کانگریس کی ریسرچ سروس کی ایک حالیہ رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس میں خود امریکی کانگریس نے تسلیم کیا ہے کہ اربوں ڈالر مالیت کے درجنوں طیارے تباہ یا نقصان کا شکار ہوئے ہیں۔

دوسری جانب ایران کے نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے ہتھیار ڈالنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے پاس دو آپشنز ہیں، فتح یا شہادت۔ جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر