چین میں تعینات پاکستانی سفیر سمیت نمایاں سفارتی نمائندوں کو میڈلز سے نوازا گیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی وزارت خارجہ نے پیر کے روز بیجنگ میں “نمایاں سفارتکار میڈل” عطا کرنے کی پہلی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں چین میں تعینات ان غیر ملکی سفارتی نمائندوں کو اعزاز سے نوازا گیا جنہوں نے چین اور دیگر ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو کے رکن اور وزیر خارجہ وانگ یی نے اعزاز حاصل کرنے والے 8 سفارتکاروں یا ان کے نمائندوں کو تمغے پیش کئے۔تمغہ حاصل کرنے والوں میں روس، کمبوڈیا، چاڈ اور یوراگوئے کے سابق سفیر جبکہ پاکستان، قازقستان، سعودی عرب اور کولمبیا کے موجودہ سفیر شامل ہیں۔وانگ یی نے اعزاز پانے والے سفارتکاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ “سفارتی نمائندے ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کا پل ہوتے ہیں۔ تمام اعزاز یافتگان ہمارے اچھے دوست ہیں اور چین کے بارے میں گہری سمجھ رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ سفارتی نمائندے دوطرفہ تعلقات کے معمار، چین کو سمجھنے میں پیش پیش، عوامی روابط کے فروغ کے علمبردار اور باہمی فائدے کے لئے خدمات انجام دینے والے افراد ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ یہ سفارتی نمائندے آئندہ بھی چین اور دیگر ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔تمغہ حاصل کرنے والے سفیروں نے چینی حکومت کی جانب سے اس اعزاز پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہ صرف ان کی خدمات کا اعتراف ہے بلکہ دوطرفہ تعلقات کی اعلیٰ سطح کی بھی توثیق ہے۔انہوں نے کہا کہ وہ اس اعزاز کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے چین کے ساتھ دوستی کو مزید مضبوط بنانے، باہمی مفاد پر مبنی تعاون کو وسعت دینے، عوامی روابط کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کے مزید روشن امکانات پیدا کرنے کے لئے کام جاری رکھیں گے۔تقریب میں مختلف ممالک کے سفارتی نمائندوں، چین میں قائم بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں اور چینی حکام سمیت تقریباً 300 افراد نے شرکت کی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر