چین میں پہلے 4 ماہ کے دوران پرچون فروخت میں 1.9 فیصد اضافہ

بیجنگ (شِنہوا) چین میں اشیائے صرف کی پرچون فروخت 2026 کے پہلے چار ماہ میں گزشتہ سال کےمقابلے میں 1.9 فیصد بڑھ گئی۔ اشیائے صرف کی پرچون فروخت ملک میں خریداری کی کھپت کا ایک اہم پیمانہ ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے مطابق جنوری سے اپریل کے دوران اشیائے صرف کی مجموعی پرچون فروخت تقریباً 164.9 کھرب یوآن (تقریباً 24.1 کھرب امریکی ڈالر) رہی۔ اگر آٹوموبائل کو شامل نہ کیا جائے تو پرچون فروخت 3.1 فیصد بڑھ کر 152 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔
جنوری تا اپریل شہری علاقوں میں پرچون فروخت 142.9 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ سال کےمقابلے میں 1.8 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے جبکہ دیہی علاقوں میں یہ شرح زیادہ یعنی 2.8 فیصد رہی اور فروخت 22 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔
خدمات کی پرچون فروخت پہلے چار ماہ میں گزشتہ سال کےمقابلے میں 5.6 فیصد بڑھی، جو پہلی سہ ماہی کے مقابلے میں 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔ اعداد وشمار کےمطابق ٹیلی کمیونیکیشن اور معلوماتی خدمات، سیاحت اور کرایہ داری کی خدمات، ثقافتی و تفریحی خدمات اور نقل و حمل و سفری خدمات میں تیزی سے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
اعداد وشمار کےمطابق جنوری سے اپریل کے دوران آن لائن اشیاء اور خدمات کی مجموعی پرچون فروخت 65.3 کھرب یوآن رہی جو گزشتہ سال کےمقابلے میں 6.6 فیصد اضافہ ظاہر کرتی ہے۔
آن لائن اشیاء کی فروخت 5.7 فیصد بڑھ کر تقریباً 41.2 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو مجموعی پرچون فروخت کا 25 فیصد ہے۔ آن لائن خدمات کی فروخت 8.3 فیصد کی شرح سے بڑھ کر 24.1 کھرب یوآن تک پہنچ گئی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر