چین اور روس کے مختلف شعبوں میں تعاون کے مثبت اور مفید نتائج برآمد ہوئے،چینی نائب وزیراعظم

ہاربن (شِنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ژانگ گوچھنگ نے کہا ہے کہ چین اور روس کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون دونوں ممالک کے سربراہان مملکت کی تزویراتی رہنمائی میں شاندار اور مثبت نتائج حاصل کر رہا ہے۔
ژانگ گوچھنگ جو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن بھی ہیں، نے یہ بات چین کے شمال مشرقی صوبے حئی لونگ جیانگ کے دارالحکومت ہاربن میں منعقدہ 10 ویں چین-روس ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
افتتاحی تقریب کے دوران ژانگ گوچھنگ اور روس کے نائب وزیراعظم و صدر کے فار ایسٹرن فیڈرل ڈسٹرکٹ کے خصوصی نمائندے یوری تروتنیف نے دونوں ممالک کے سربراہان کے تہنیتی خطوط بھی پڑھ کر سنائے۔
ژانگ نے کہا کہ چین روس کے ساتھ مل کر دونوں سربراہان کے اہم اتفاق رائے پر عملدرآمد جاری رکھنے، چین-روس نمائش جیسی تقریبات سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور دونوں ممالک کے درمیان شمال مشرق-مشرق بعید تعاون کے طریقہ کار کو موثر بنانے کے لئے تیار ہے تاکہ باہمی فائدے اور مشترکہ ترقی کے لئے مزید مواقع پیدا کئے جا سکیں۔
تروتنیف نے کہا کہ روس بین الحکومتی تعاون کے نظام سے بھرپور فائدہ اٹھانے، مقامی سطح پر تعاون کی صلاحیت کو بڑھانے اور دوطرفہ تعلقات کی ترقی کے ثمرات کو مزید وسعت دینے کا خواہاں ہے۔
ژانگ اور تروتنیف نے چین کے شمال مشرقی حصے اور روس کے مشرق بعید کے درمیان تعاون سے متعلق بین الحکومتی کمیشن کے چھٹے اجلاس کی مشترکہ صدارت بھی کی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر