7 اکتوبرحملے ،ماسٹرمائنڈزختم کرنیکاہدف تقریباً مکمل:نیتن یاہو

تل ابیب،غزہ(نیشنل ٹائمز)اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں7 اکتوبر کے حملوں کے ماسٹر مائنڈز کو ختم کرنے کا اہم ہدف تقریباً مکمل کر لیا ہے ۔ نیتن یاہو نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ اسرائیلی فوج غزہ کا 60 فیصد علاقہ کنٹرول کر چکی ہے اور حماس کو مکمل گرفت میں لے لیا ہے ۔ حماس کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ نے کہا ہے کہ کمانڈروں کی شہادت سے مزاحمت کا سلسلہ ختم نہیں ہوگا۔ شہدا کے خون سے نئے لیڈر ابھریں  گے ، فلسطین کی آزادی تک جدوجہد جاری رہے گی۔ادھر القسام بریگیڈ کے کمانڈر عز الدین الحداد ،ان کی بیوی اور بیٹی کو سپرد خاک کر دیا گیا ،نماز جنازہ غزہ شہر میں ادا کی گئی،فلسطینی بڑی تعداد میں شریک ہوئے ،

جنہوں نے قومی پرچم اور حماس کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے ،یاد رہے جمعہ کو اسرائیلی حملے میں عز الدین الحداد خاندان سمیت شہید ہو گئے تھے ۔جنوبی لبنان میں بدھ کو اسرائیلی فضائی حملوں کے نتیجے میں دو بچوں سمیت پانچ افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ۔ فلسطینی صدر عباس کے صاحبزادے یاسر عباس فتح کی مرکزی کمیٹی کے رکن منتخب ہوگئے ۔ ابتدائی نتائج کے مطابق قید فلسطینی رہنما مروان برغوثی نے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے جبکہ جبریل رجوب دوبارہ سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ۔ محمود عباس نے اجلاس سے خطاب میں اصلاحات اور صدارتی و پارلیمانی انتخابات کرانے کا وعدہ کیا۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار دہشت گرد
ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر