لندن:شاہی خاندان کی سکیورٹی پر مامور پولیس افسران دوران ڈیوٹی سو گئے

لندن(نیشنل ٹائمز)ونزر کاسل میں شاہی خاندان کی سکیورٹی پر مامور پولیس افسران دوران ڈیوٹی سو گئے ، غفلت کا مظاہرہ کرنے کے اس واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئیں۔

برطانوی اخبار کے مطابق میٹ پولیس کی رائلٹی اینڈ اسپیشلسٹ پروٹیکشن ٹیم کے چند افسران سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے ۔ افسران پر اپنی پوسٹ بلاجواز چھوڑنے اور دورانِ ڈیوٹی سونے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔میٹ پولیس نے معاملے سے دی انڈیپینڈنٹ آفس فار پولیس کنڈکٹ  کو بھی آگاہ کردیا ہے ، یہ جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا زیر تفتیش افسران کے فرائض محدود کیے جائیں یا نہیں۔ برطانوی اخبار کے مطابق توقع ہے کہ آئندہ ہفتے کے اختتام سے قبل اس کیس کا فیصلہ سامنے آجائے گا۔ ادھر بکنگھم پیلس نے اس معاملے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکا کے ایرانی تنصیبات پر حملے، کویت اور بحرین میں جوابی میزائل داغ دیئے گئے
خارجی کمانڈرز منشیات کے عادی، غیراخلاقی حرکات میں ملوث ہیں: گرفتار دہشت گرد
ایران کے پاس 21 سے 22 فیصد میزائل باقی، معاہدے کے سوا کوئی راستہ نہیں: ٹرمپ
تنخواہوں میں 10 تا15 فیصد اضافے کی تجویز، حتمی فیصلہ وزیراعظم کریں گے
پاکستان اور روس میں غیر قانونی امیگریشن اور منشیات کی روک تھام کیلئے معاہدے
اشیائے ضروریہ پر پرچون قیمت پرنٹ کرنا لازمی قرار دینے کا فیصلہ
بیوٹی پارلرز، سکن کلینک اور ہیلتھ کلب کے سامان پر ٹیکس کمی کا امکان
امریکا ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی ثالثی کی حمایت کرتے ہیں: روس





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر