پاکستان کا سندھ طاس معاہدے بارے عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر اظہار اطمینان

اسلام آباد(نیشنل ٹائمز) پاکستان نے سندھ طاس معاہدے سے متعلق عالمی ثالثی عدالت کے فیصلے پر اظہار اطمینان کیا۔

حکومت پاکستان کا کہنا ہے عالمی ثالثی عدالت کا فیصلہ پاکستانی مؤقف کی توثیق ہے، بھارت پر لازم ہے پاکستان کو معاہدے کی پاسداری کا جائزہ لینے کیلئے درکار معلومات فراہم کرے۔

پاکستان کی حکومت نے کہا کہ سندھ طاس معاہدہ مغربی دریاؤں پر بھارت کی پانی کو کنٹرول کرنے کی صلاحیت پر ٹھوس اور حقیقی حدود عائد کرتا ہے، یہ حدود محض رسمی نہیں بلکہ منصوبہ بندی اور ڈیزائن کے مرحلے پر ہی لاگو ہوتی ہیں۔

حکومت کا کہنا ہے کہ بھارت فرضی پیداواری صلاحیت، مصنوعی لوڈ کروز کے ذریعے ذخیرہ آب میں اضافہ جائز قرار نہیں دے سکتا۔

عالمی ثالثی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا بھارت مغربی دریاؤں پر کسی بھی ہائیڈرو پاور منصوبے میں اپنی مرضی سے پانی ذخیرہ نہیں کر سکتا، بھارت کشن گنگا اور رتلے منصوبوں سے متعلق تمام متعلقہ تکنیکی اور ہائیڈرو لوجیکل معلومات پاکستان کے ساتھ شیئر کرے۔



  تازہ ترین   
سکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کارروائیاں، 32 دہشت گرد ہلاک
بلاول بھٹو زرداری کا آزاد کشمیر الیکشن کے نتائج تسلیم کرنے سے انکار
پیپلزپارٹی دھاندلی کے رونے رو رہی ہے، قیامت کتنے بجے ہے؟ مریم نواز
ایران نے چین سے سیکڑوں فضائی دفاعی میزائل خریدنے کا معاہدہ کر لیا، رائٹرز کا دعویٰ
ایران نے آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے انتظام سے متعلق عمان کی تجویز مسترد کردی
آبنائے ہرمز کے انتظام پر صرف ایران اور عمان کا حق ہے: سینئر ایرانی عہدیدار
روزگار کیلئے جامع حکمت عملی پر بھرپور انداز میں کام کیا جائے: وزیراعظم
سعودی عرب اور سینٹ کام کے عراق میں ایران نواز گروپوں کے ٹھکانوں پر حملے





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر