چین نے منشیات سے متعلق سرحد پار جرائم کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کر دیا

بیجنگ (شِنہوا) چین کی پولیس نے منشیات سے متعلق سرحد پار جرائم بشمول منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیائی مادوں اور نفسیاتی اثرات رکھنے والی نئی اشیاء کی سمگلنگ اور نیٹ ورکس کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔
چین کی وزارت عوامی تحفظ نے بتایا کہ 2025 کے آغاز سے اب تک پولیس نے 29 مجرمانہ مقدمات حل کئے ہیں اور 157 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔
حکام کے مطابق 720 کلوگرام منشیات، نفسیاتی اثرات رکھنے والی 1.3 ٹن نئی ممنوعہ اشیاء، 0.9 کلوگرام محرک منشیات اور 27.7 ٹن ایسے کیمیائی مادے بھی ضبط کئے ہیں جو ممنوعہ فہرست میں شامل نہیں تاہم منشیات کی تیاری میں استعمال ہو سکتے ہیں۔
قومی انسداد منشیات اتھارٹی نے بارہا انتباہ جاری کیا ہے کہ منشیات کی تیاری میں استعمال ہونے والے کیمیائی اور نفسیاتی اثرات رکھنے والے مادوں کو بیرون ملک فروخت کرنے میں سنگین قانونی خطرات موجود ہیں۔
تاہم وزارت کے مطابق انتباہات کے باوجود کچھ غیر قانونی کاروباری عناصر اب بھی ممنوعہ اور غیر رجسٹرڈ کیمیائی مادوں کو بیرون ملک سمگل کر رہے ہیں جس سے کیمیکل سیکٹر میں غیر قانونی یا گرے مارکیٹ سپلائی چینز تشکیل پا رہی ہیں۔
وزارت نے ایسے 10 مقدمات کی تفصیلات بھی جاری کی ہیں جن میں سرحد پار تجارت شامل تھی۔
کئی کیسز میں یہ بات سامنے آئی کہ بعض ملزمان نے غیر ملکی گاہکوں سے آرڈرز لینے کے لئے آن لائن اشتہارات دیئے، ملک کے اندر کیمیکل حاصل یا تیار کئے اور پھر انہیں بیرون ملک سمگل کیا۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر