پولینڈ میں 4ہزار امریکی فوجیوں کی تعیناتی کا منصوبہ ختم

واشنگٹن(نیشنل ٹائمز)امریکا نے پولینڈ میں 4ہزار فوجیوں کی مجوزہ تعیناتی منسوخ کر دی ، امریکی حکام کا کہناہے کہ واشنگٹن یورپ میں اپنی افواج کی تنظیمِ نو کر رہا ہے ، جرمنی سے بھی ہزاروں فوجیوں کے انخلا کا اعلان کیا جا چکا ہے ۔امریکی فوج کے قائم مقام چیف آف سٹاف جنرل کرسٹوفر لینیو نے کانگریس کی سماعت کے دوران کہا کہ امریکی یورپی کمان کے سربراہ کو فورس میں کمی کے احکامات موصول ہو چکے ہیں۔ سیکنڈ آرمرڈ بریگیڈ کومبیٹ ٹیم کی تعیناتی کے حوالے سے مشاورت کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا کہ اس یونٹ کو یورپ میں تعینات کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ امریکی آرمی کے سیکرٹری ڈین ڈرِسکول نے تصدیق کی کہ پولینڈ میں یونٹ کی تعیناتی چند روز قبل منسوخ کر دی گئی تھی جبکہ رواں ماہ کے آغاز میں پنٹاگون نے اعلان کیا تھا کہ امریکا جرمنی سے 5 ہزار فوجی واپس بلائے گا اور یہ عمل اگلے 6 سے 12 ماہ میں مکمل کیا جائے گا۔پولینڈ کے وزیر دفاع وادیسواف کوسینیاک کامش نے کہا کہ پولینڈ میں تعیناتی کی منسوخی ممکنہ طور پر جرمنی سے فوجیوں کے انخلا سے جڑی ہو سکتی ہے ، اگر جرمنی سے فوجی پولینڈ منتقل کر دئیے جائیں تو مجموعی سکیورٹی صورتحال میں کوئی بڑا فرق نہیں پڑے گا۔ایک نیٹو اہلکار نے اے ایف پی کو بتایا کہ امریکا یورپ میں اپنی فوجی پوزیشن تبدیل کر رہا ہے تاہم روٹیشنل فورسز پر توجہ سے اتحاد کی دفاعی صلاحیت متاثر نہیں ہوگی بلکہ کینیڈا اور جرمنی کی بڑھتی ہوئی موجودگی نیٹو کو مزید مضبوط بنا رہی ہے ۔



  تازہ ترین   
امریکہ-ایران امن معاہدہ آئندہ 24 گھنٹے میں طے پانے کا امکان ہے، وزیراعظم شہباز شریف
معیشت درست سمت میں گامزن، برآمدات اور ٹیکس نظام کی بہتری پر خصوصی توجہ دی: وزیر خزانہ
وزیراعظم کی میثاقِ جمہوریت و معیشت کیلئے اپوزیشن کو پھر بات چیت کی دعوت
سکیورٹی فورسز کی شمالی وزیرستان میں کارروائیاں، مزید 21 دہشت گرد ہلاک
امن معاہدہ قریب، آئندہ 24 گھنٹے میں پیشرفت متوقع ہے: شہباز شریف
آیت اللہ علی خامنہ ای کی نماز جنازہ اور تدفین کب ہو گی، شیڈول جاری
امریکا کے ساتھ اگلے ایک سے دو روز میں معاہدہ ہو سکتا ہے: عباس عراقچی
امریکا ایران امن معاہدے پر دستخط جی 7 اجلاس کی سائیڈ لائن پر متوقع





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر