سڈنی (نیشنل ٹائمز)چین کے اتحادی جنوبی بحرالکاہل کے ملک جزائر سولومون کی پارلیمنٹ نے گزشتہ روز اپوزیشن رہنما میتھیو والے کو نیا وزیراعظم منتخب کر لیا۔
گورنر جنرل ڈیوڈ تیوا کاپو نے پارلیمنٹ کی عمارت کے باہر اعلان کیا کہ جزائر سلیمان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنما میتھیو والے نے 49 ارکان پر مشتمل پارلیمنٹ میں خفیہ رائے شماری کے دوران 26 ووٹ حاصل کئے ۔یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے پارلیمنٹ میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے جیریمیا مانیلے کو وزارتِ عظمیٰ سے ہٹا دیا گیا تھا۔



