اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 45 روز کیلئے بڑھانے کا اعلان

واشنگٹن (نیشنل ٹائمز) اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 45 روز کیلئے بڑھانے کا اعلان کردیا گیا۔

اسرائیل اور لبنان کے درمیان واشنگٹن میں 2 روزہ مذاکرات کے بعد اہم فیصلہ ہوا، ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا جنگ بندی میں توسیع خطے میں استحکام کیلئے اہم قدم ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اسرائیل اور لبنان کے درمیان اگلا مذاکراتی دور دو اور تین جون کو ہوگا۔

واشنگٹن میں دو روزہ مذاکرات کے بعد لبنانی وفد نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ جنگ بندی سے پیدا ہونے والی پیش رفت کو مستقل امن معاہدے میں تبدیل کرنا چاہتا ہے۔

جنگ بندی میں توسیع اور امریکا کی سہولت کاری سے قائم ہونے والا سکیورٹی فریم ورک ہمارے شہریوں کے لیے اہم مہلت فراہم کرے گا، ریاستی اداروں کو مضبوط بنائے گا اور دیرپا استحکام کی جانب سیاسی راستہ ہموار کرے گا۔

دوسری جانب امریکا میں اسرائیل کے سفیر نے مذاکرات کو کھلے اور تعمیری قرار دیا، انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا مذاکرات میں اتار چڑھاؤ آتے رہیں گے لیکن کامیابی کے امکانات بہت روشن ہیں، مذاکرات کے دوران ہماری اولین ترجیح اپنے شہریوں اور فوجیوں کی سلامتی ہوگی۔



  تازہ ترین   
ایران پر فیصلہ کن حملہ پاکستان کے کہنے پر روکا، میرا صبر جواب دے رہا ہے: امریکی صدر
مٹی کا تیل 7 روپے 23 پیسے سستا، پٹرول پر لیوی میں کمی، ڈیزل پر مزید اضافہ
پاکستان کو تنہا کرنے کی کوشش میں بھارت خود اکیلا ہو رہا ہے، اے ایس دلت
اسرائیل کا حماس کے عسکری رہنما عزالدین الحداد کو شہید کرنے کا دعویٰ
وزیراعظم کا پُرامن باہمی طرزِ زندگی کے عالمی دن پر انسانی حقوق کے فروغ کا عزم
ایران امارات اختلافات، برکس اجلاس بغیر کسی نتیجہ کے ختم، مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہو سکا
اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی 45 روز کیلئے بڑھانے کا اعلان
پاکستان کا امن مشن ناکام نہیں ہوا، بھارت ہمارے ساتھ اپنے تعلق کا فیصلہ کر لے: عراقچی





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر