چین کے لی جیان-1 وائی 13 راکٹ نے 5 سیٹلائٹس کو کامیابی سے خلا میں پہنچا دیا

جیوچھوان (شِنہوا) چین نے لی جیان-1وائی 13 کیریئر راکٹ کامیابی سے لانچ کیا جس نے 5 مصنوعی سیاروں کو خلا میں پہنچا دیا۔

راکٹ نے چین کے شمال مغربی ڈونگ فینگ کمرشل سپیس انوویشن پائلٹ زون سے جمعہ کے روز بیجنگ کے وقت کے مطابق دوپہر 12 بج کر 33 منٹ پر اڑان بھری۔ جس نے کامیابی کے ساتھ تمام سیٹلائٹس کو ان کے طے شدہ مداروں میں پہنچا دیا۔

یہ مشن لی جیان-1 کیریئر راکٹ کی 13 ویں پرواز اور لی جیان سیریز کی 14 ویں لانچنگ تھی۔ اب تک لی جیان سیریز کامیابی کے ساتھ مجموعی طور پر 100 سیٹلائٹس خلا میں بھیج چکی ہے جس کے تحت مدار میں پہنچائے گئے پے لوڈز کا مجموعی وزن 18 ٹن سے تجاوز کر چکا ہے۔

کمپنی کے مطابق سی اے ایس سپیس کا تیار کردہ لی جیان-1 ٹھوس ایندھن والا کیریئر راکٹ ہے جو انتہائی تیز رفتار ردعمل کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ ایک ہمہ گیر پلیٹ فارم پر مبنی ڈیزائن کا حامل ہے جو راکٹ کی باڈی اور مختلف سیٹلائٹ مشنز کے درمیان متنوع مطابقت کو ممکن بناتا ہے۔

اس مشن میں روانہ کی جانے والی تیان یان-27 سیٹلائٹ جسے یوشی بھی کہا جاتا ہے ایک خلائی ڈسپلے سکرین، خلائی نگرانی کے کیمرے، ایک انفراریڈ کیمرے اور آن بورڈ انٹیلی جنٹ پروسیسنگ پے لوڈ سے لیس ہے۔

یہ سیٹلائٹ خلا میں نئی انفراریڈ ریموٹ سینسنگ ٹیکنالوجیز کی تصدیق کرے گی اور ساتھ ہی خلا میں ڈسپلے، سیلفی لینے اور ڈیٹا کی سمارٹ پروسیسنگ جیسے مشنز انجام دے گی۔



  تازہ ترین   
امریکی صدر ٹرمپ کا اردگان سے حوثیوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کرنے کا عندیہ
پی ٹی آئی کی تمام تجاویز تسلیم کرنے کے باوجود بات آگے نہ بڑھ سکی: وزیر داخلہ
پاک فوج کا ہائپر سونک بیلسٹک میزائل فتح 2 ایکسٹینڈڈ رینج کا کامیاب تجربہ
برازیلی افواج کے وفد کی نیول اور ایئر چیفس سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
سعودی کابینہ کی یمن میں حوثیوں کیخلاف اتحادی فورسز کی کارروائیوں کی حمایت
سعودی عرب نے یمن جنگ میں اسرائیلی شمولیت کی درخواست مسترد کردی
خیبر پختونخوا میں گورنر راج اور ایمرجنسی آئین کے مطابق لگائی گئی: محسن نقوی
خیبرپختونخوا حکومت کے ساتھ چلنے کی کوشش کی، ایمرجنسی مجبوراً لگانا پڑی: وزیراعظم





  ملتی میڈیا   
بلاول بھٹو زرداری کا خصوصی انٹرویو: “جنگ کا کوئی فائدہ نہیں، مذاکرات کا راستہ اختیار کریں”
پاکستان نیوی کے چیف نے نویں کثیر القومی بحری مشق “امن” میں شریک غیر ملکی جہازوں کا دورہ کیا۔ | آئی ایس پی آر
وزیرِ اعظم شہباز شریف کا خطاب | “بریتھ پاکستان” عالمی ماحولیاتی کانفرنس 07-02-2025
آرمی چیف نے مظفرآباد کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے شہداء کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ | آئی ایس پی آر
کشمیر ایک زخم | یومِ یکجہتی کشمیر | 5 فروری 2025 | آئی ایس پی آر